پوٹن کا 755 امریکی سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم

روسی صدر ولادیمیر پوٹن گروپ 20 کے سابقہ سربراہی اجلاس کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے (رویٹرز)
ماسکو: "الشرق الاوسط”
روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی طرف سے ماسکو پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے بعد، کل واشنگٹن کے ساتھ مثبت تعلقات میں جلد پیش رفت کو مسترد کرتے ہوئے، جواباً 755 امریکی سفارتی عملے کو روس کی سرزمین چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
پوٹن نے چینل "روس 24” پر نشر کردہ ایک ویڈیو انٹرویو کے دوران کہا: "صورت حال میں بہتری کی امید پر ہم نے طویل انتظار کیا، لیکن ظاہر ہوتا ہے کہ اگر صورتحال میں تبدیلی آئی بھی تو جلد نہیں آئے گی”۔ پوٹن نے کہا کہ جمعہ کے روز روسی وزارت خارجہ کی جانب سے اعلان کردہ فیصلے کے بعد امریکی سفارتی عملے کے 755 افراد روس چھوڑ چکے ہیں، جو کہ روس کی اراضی پر امریکی سفارت خانے اور قونصیلٹ کے عملے میں یکم ستمبر سے لائی جانے والی کمی کے ضمن میں ہے۔ روسی صدر نے مزید کہا کہ روس میں امریکی سفارت خانوں میں "ایک ہزار سے زائد افراد کام کر رہے تھے جو کہ اب بھی کر رہے ہیں”۔
پیر – 8 ذو القعدة 1438 ہجری – 31 جولائی 2017 ء شمارہ: (14125)
«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،
More Posts - Website - Twitter - Facebook
متعلقہ خبریں
تین رکنی اجلاس: شام میں ایران کی موجودگی پر تنازعہ برپا
امریکہ کی طرف سے شامی فائل پر مشتمل ڈپلومیٹک اور سیکورٹی تحریک کا آغاز
ایران اور اس کے ایجنٹوں کو مرعوب کرنے کے لئے امریکہ کا بحری بیڑا حرکت میں
تہران واشنگٹن سے مخاطب: یورینیم کی افزائش جاری رہے گی
عراق میں ایران اور امریکہ کے درمیان مقابلہ