دوحہ کی طرف سے حج کے لئے بین الاقوامی حیثیت کا مطالبہ اعلان جنگ ہے : ریاض - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: پیر, 31 جولائی, 2017
0

دوحہ کی طرف سے حج کے لئے بین الاقوامی حیثیت کا مطالبہ اعلان جنگ ہے : ریاض

منامہ اجلاس، قطر کی جانب سے 13 مطالبات پر عمل درآمد کرنے پر آمادگی کے اعلان سے متعلق بات چیت تک محدود

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین کے وزرائے خارجہ کل منامہ میں ملاقات کے اختتام پر پریس کانفرنس کے لئے آتے ہوئے (رویٹرز)

 

بحرين: ميرزا الخويلدی

      قطر کا بائیکاٹ کرنے والے چاروں عرب ممالک نے یقین دہانی کی ہے کہ وہ دوحہ سے مذاکرات کرنے کے لئے تیار ہیں، اگر وہ کویت کی ثالثی کے تحت سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین کی جانب سے پش کردہ 13 مطالبات پر عمل درآمد کے لئے آمادگی ظاہر کرتا ہے۔ جبکہ قطر کی جانب سے مقدس مقامات کو بین الاقوامی حیثیت دینے کے مطالبہ کو سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے "جارحیت اور مملکت سعودی عرب کے خلاف اعلان جنگ سے تعبیر کیا ہے”۔

      بحرینی دارالحکومت منامہ میں چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے اختتام پر مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران الجبیر نے  زور دیتے ہوئے کہا کہ "سعودیہ قطری حجاج کرام کی آمد کو قطر کی جانب سے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کو مسترد کرتا ہے”۔ انہوں نے کہا کہ "مقدس مقامات کے بارے میں جو بات اٹھائی گئی ہے وہ ناقابل قبول اور مسترد ہے، اور ایسی بات صرف دشمن ہی کر سکتے ہیں۔۔۔ قطر کی جانب سے حرمین شریفین کی بین الاقوامی حیثیت کا مطالبہ اسے بذات خود دشمنوں کے خانے میں لاکھڑا کرتا ہے۔۔۔ انہیں اس بات سے خبردار رہنا چاہیئے”۔

 

پیر – 8 ذو القعدة 1438 ہجری – 31 جولائی 2017ء شمارہ: (14125)
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>