لبنان کی طرف سے عرسال کے معاہدہ میں آسانی اور "نصرہ" کی طرف سے رکاوٹ - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: بدھ, 2 اگست, 2017
0

لبنان کی طرف سے عرسال کے معاہدہ میں آسانی اور "نصرہ” کی طرف سے رکاوٹ

صحافی لوگ پرسوں جرود عرسال کے علاقہ سے عام شامی شہریوں اور "نصرہ” کے مسلح جنگجوؤں سے بھرے بسوں کے چلنے کا انتظار کرتے ہوئے (رائٹرز)

بیروت: نذیر رضا

        وہ آسانیاں کامیاب نہ ہو سکیں جنہیں لبنانی حکومت نے "نصرہ فرنٹ” او "حزب اللہ” کے معاہدہ کے دوسرے مرحلہ کو نافذ کرنے کے لئے چار قیدیوں کو رہا کر کے فراہم کیا تھا اور یہ آسانیاں معاہدہ کی تکمیل کے سلسلہ میں رکاوٹوں کو ختم کرنے کے لئے فراہم کی گئی تھیں کیونکہ "نصرہ فرنٹ” نے چند رکاوٹیں پیدا کیی تھی جن کی وجہ سے پبلک سیکیورٹی کی ڈائریکٹر میجر جنرل عباس نے اعلان کیا تھا کہ لبانی حکومت نے "نصرہ فرنٹ” کی مطلوبہ شرطوں کو مسترد کر دیا ہے کیونکہ اس سے لبنانی حکومت کا احترام خطرہ میں پڑ رہا تھا۔

        کل شام "این پی این” چینل نے جرود عرسال سے شہریوں اور مسلح افراد کو نکلنے کے لئے کئے جانے والے مذاکرات سے باخبر ذرائع کے حوالہ سے نقل کیا ہے کہ مذکرات ناکام ہو چکے ہیں اور ان معاملات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا اور ان ذرائع نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ جن شرطوں نے مذاکرات کو پیچیدہ بنا دیا ہے ان میں نصرہ فرنٹ کا مولوی شادی اور ان کی جماعت کا عین الحلوہ خیمہ سے نکالے جانے کا مطالبہ کرنا ہے۔

بدھ– 10 ذو القعدة 1438 ہجری – 2 اگست 2017ء شمارہ: (14127)

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>