مغرب کی جانب سے ایران کے خلاف "جوہری معاہدے کی خلاف ورزی" پر شکایت کا اندراج - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: جمعرات, 3 اگست, 2017
0

مغرب کی جانب سے ایران کے خلاف "جوہری معاہدے کی خلاف ورزی” پر شکایت کا اندراج

گذشتہ جمعرات کے روز ایران کے پہلے مرکز سے سیٹلائٹ کو مدار میں لے جانے والے راکٹ "سیمرگ” کا تجربہ کیا جا رہا ہے (تسنيم)

 

لندن: عادل السالمی

      اقوام متحدہ میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی خاتون سفیر نیکی ہیلی نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے معاہدے میں شریک دیگر چار ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے ایران کی طرف سے "جوہری معاہدے” کی خلاف ورزی پر احتجاج کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں شکایت کا اندراج کرایا ہے۔ کیونکہ معاہدے کے مطابق ایران جوہری ہتھیاروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائلوں کی ترقی کو روکنے کا پابند ہے۔

      ہیلی نے کہا کہ واشنگٹن، پیرس، لندن اور برلین نے "اقوام متحدہ” کو بتایا ہے کہ تہران نے زمین کے گرد مدار میں مصنوعی سیارہ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے ایک راکٹ کو چھوڑ کر "دھمکی آمیز اور اشتعال انگیز” قدم اٹھایا ہے۔ "رویٹرز” ایجنسی کے مطابق انہوں نے بین الاقوامی تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے اس بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

 

جمعرات – 11 ذو القعدة 1438 ہجری – 03 اگست 2017ء شمارہ: (14128)
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>