"حماس” عباس کی جانشینی کے لئے قبل از وقت کوشاں اور اقتدار کی منتقلی کے لئے 3 منظر نامے

محمود عباس (ا.ف.ب)
رام الله: كفاح زبون
تحریک "حماس” نے فلسطینی صدر محمود عباس کی جانشینی کے لئے قبل از وقت جنگ کو ہوا دی ہے۔ اس کا اصرار ہے کہ اگر صدر نے اپنی ذمہ داری ادا نہ کی تو ایسی صورت میں تحریک (حماس) سے منسلک موجودہ قانون ساز کونسل کے چیئرمین عزیز دویک صدر کا عہدہ سنبھال لیں گے۔ غزہ سیکٹر پر کنٹرول رکھنے والی تحریک (حماس) کے ایک رہنما احمد بحر نے کہا کہ بنیادی قانون کی شق کے مطابق انتخابات کی تیاری کی خاطر 60 دن کی مدت کے لئے قانون ساز کونسل کے سربراہ بطور صدر کام کریں گے۔ بحر نے اس معاملہ پر قومی کونسل یا آئینی عدالت کی کسی بھی قسم کی مداخلت کو مسترد کیا ہے۔