نتنیاہو پوٹن سے : ایران "داعش" کی وارث ہے - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
به قلم:
کو: جمعرات, 24 اگست, 2017
0

نتنیاہو پوٹن سے : ایران "داعش” کی وارث ہے

پوٹن اور نتنیاہو کل سوچی میں ملاقات سے پہلے (ای۔ بی۔اے)

 

ماسکو: طہ عبد الواحد – بيروت: بولا اسطيح

      اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتنیاہو نے کل سوچی میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کے دوران خبردار کیا ہے کہ "ایران شام میں اپنی موجودگی کو مستحکم بنانے کے لئے وسیع پیمانے پر کوششیں کر رہا ہے”۔ انہوں نے اس امر کو "اسرائیل، مشرق وسطی بلکہ درحقیقت پوردی دنیا کے لئے خطرے کا باعث قرار دیا ہے”۔

      نتنیاہو نے پوٹن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: "جناب صدر، "داعش” پر فتح حاصل کرنے کے لئے ہم سب نے مشترکہ کوششیں کیں ہیں، لیکن یہاں منفی پہلو یہ ہے کہ "داعش” پر فتح پانے والے علاقوں میں ایران داخل ہو جاتا ہے”۔ اس کے بعد انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس دہشت گرد تنظیم کا وارث ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کی جانب سے اسرائیل کع تباہ کرنے کی دھمکیوں کو بھولا اور نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اور یاد رہے کہ "ایران دہشت گرد تنظیمات کو مسلح اور دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے”۔ یاد رہے کہ رواں سال کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم کی طرف سے روس کا یہ دوسرا دورن ہے۔

 

جمعرات – 2 ذی الحجة 1438 ہجری – 24 اگست 2017ء  شمارہ: [14149]
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>