ہم قطر کے بحران میں کویت کی ثالثی کی حمایت کرتے ہیں: گوتریچ - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: پیر, 28 اگست, 2017
0

ہم قطر کے بحران میں کویت کی ثالثی کی حمایت کرتے ہیں: گوتریچ

امیر کویت شيخ صباح احمد الصباح کل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریچ اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے (كونا)

 

کویت: ميرزا الخويلدی – منامہ: عبيد السہیمی

      اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریچ نے کل یقین دہانی کی ہے کہ بین الاقوامی تنظیم قطر کے بحران کو حل کرنے کے لئے کویت کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔

      اقوام متحدہ کی ویب سائیٹ نے گوتریچ کی کویت کے امیر شیخ صباح احمد الصباح سے ملاقات کے بارے میں ان کے بیان کو نقل کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا: "خلیج کے موجودہ بحران کے بارے میں اقوام متحدہ کا موقف بہت آسان ہے، ہم کویت کی ثالثی کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ موقع میری گہری ستائش، اور کویت اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون اور مذاکرات کو مضبوط بنانے کی ہماری خواہش کو ظاہر کرتا ہے، کیونکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ دنیا بھر میں امن اور سلامتی کے لئے ہمارے مشترکہ عزم میں کویت ایک قابل اعتماد پارٹنر ہے”۔

 

پیر – 6 ذی الحجہ 1438 ہجری – 28 اگست 2017 ء شمارہ: [14153]
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>