شامی مخالف جماعتوں کو متحد کرنے کے لئے ریاض کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں: لافروف
امارات کا ایران اور ترکی کے انخلاء کا مطالبہ – اور العبادی عراقی سرحد کی جانب "داعش” کی منتقلی کو مسترد کر رہے ہیں

شيخ محمد بن زايد اور سیرگی لافروف کل ابوظہبی میں ملاقات کے دوران (وام)
لندن ـ پیرس ـ بيروت: "الشرق الاوسط”
کل روسی وزیر خارجہ سیرگی لافروف نے شامی مخالف جماعتوں کو متحد کرنے کے بارے میں ریاض کی کوششوں اور اس کی طرف سے آئندہ اکتوبر میں ایک بڑی کانفرنس منعقد کرانے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ کل ابوظہبی میں لافروف نے متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصب عبد اللہ بن زاید آل نہیان کے ساتھ مشترکہ پریس کے دوران کہا: "ہم، اس جانب آگے قدم بڑھانے کے تمام تر پہلوؤں میں اپنے سعودی شراکت داروں کی مکمل حمایت کریں گے”۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ "شام کی ریاست میں حکومت کو کمزور کرنے کے لئے دیگر پارٹیاں وہاں سے نکل جائیں، اور اس بارے میں میں ایران اور ترکی سے واضح طور پر بات کرنے کو تیار ہوں”۔
دریں اثناء فرانس کے صدر عمانویل میکرون نے کہا ہے کہ "رابطہ کمیٹی کا اجلاس” نیو یارک میں منعقد ہوگا۔
دوسری جانب عراقی صدر حیدر العبادی نے لبنان سے شام اور عراقی سرحدوں پر البوکمال نامی علاقے میں اس تنظیم کے عناصر کی منتقلی پر "حزب اللہ” اور "داعش” کے درمیان معاہدے کا انکار کر دیا ہے۔