عمرو خالد وعظ ونصیحت کے ستارے - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
مشاری الذایدی
کو: بدھ, 6 ستمبر, 2017
0

عمرو خالد وعظ ونصیحت کے ستارے

مشاری الذایدی

       مصر کے عمرو خالد نامی ایک داعی نے گزشتہ حج سے متعلق اپنی ایک ویڈیو نشر کر کے تنازعہ پرپا کر دیا ہے اور جب سے وہ سرخیوں میں آئے ہیں ایسا کرتے رہتے ہیں۔

        اس ویڈیو میں یہ ہے کہ وہ کعبہ شریف کے سامنے احرام کی حالت میں دعا کر رہے ہیں اور دعا بھی بہت سرگرمی کے ساتھ کر رہے ہیں۔۔۔۔ان کی آواز اور جسم میں ایک نمایاں کیفیت ہے۔ انہوں نے یہ ویڈیو اپنے چاہنے والوں کے لئے انٹرنیٹ پر اپلوڈ کیا ہے اور اسی وجہ سے انہیں ایک طرف بہت سارے افراد کی طرف سے تنقید اور مزاق کا سامنا کرنا پڑا ہے تو دوسری طرف انہیں دیگر افراد کی طرف سے دینی ہمدردی بھی حاصل ہوئی ہے۔۔۔۔۔اور فطری بات ہے کہ چند لوگوں نے مصری ٹیلیویزن میں وعظ ونصیحت کے ستارے خالد عمرو کا دفاع بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ان کی شام میں گستاخی اور ظلم ہے۔

        انہوں نے اپنی ویڈیو کے سلسلہ میں درخواست بھی دی ہے اور حج اور مناسک حج سے متعلق یہ کوئی ایک ویڈیو نہیں ہے۔ انہوں نے درخواست یہ کہتے ہوئے دی ہے کہ ان کو نشانہ بنایا گیا ہے او کسی نے ان کے ساتھ انصاف نہیں کیا ہے اور وہ تمام مسلمانوں سے محبت کرتے ہیں اور ان کی بات کو کاٹ کر پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس موقعہ پر مزید دیگر عذد پیش کئے ہیں جیسے کہ عموما ہوتا ہے۔

        کہانی مصری ٹیلیویزن میں وعظ ونصیحت کی خدمت انجام دینے والے عمرو خالد نامی ستارہ کی نہیں ہے بلکہ کہانی تو اس چیز میں ہے جس کی طرف یہ واقعہ اشارہ کرتا ہے۔

        جب سے اس طرح کے واقعات شروع ہوئے ہیں اور سوشل نیٹورک پر اس کو اچھالا گیا ہے اس وقت سے وعظ ونصیحت اور رہنمائی کے میدان ایک نئی چیز سامنے آئی ہے اور وہ لوگوں کے سامنے براہ راست دینی جذبات کو استعمال کرنا ہے۔ اس مرتبہ عمر دراز لوگوں یا ان لوگوں کی طرف سے جو پرانے انداز میں وعظ ونصیحت حاصل کرتے ہیں ان کی طرف سے یہ چیز سامنے نہیں آ رہی ہے بلکہ چھوٹے سے چھوٹے بچے بھی ایسا کر رہے ہیں۔۔۔۔ان کے ساتھ وہ لڑکیاں بھی ہیں جو نئے انداز میں موڈرن دینی رہنمائی حاصل کرنا چاہتی ہیں اور اچھا طرز القاء بھی چاہتی ہیں۔

        جرءت مند انداز میں نصوص اور معانی کی حقیقت کی رعایت کئے بغیر قوم وملت کو وعظ ونصیحت کرنا قدیم علماء کے تراث کی مرہون منت ہے اور جو اس کی کوشش کرتا ہے اسے قصہ گو کے نام سے جانا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔آج کل میڈیا کے ستاروں اور سوشل نیٹورکوں پرحاصل ہونے والی چیزیں مزید ترقی کر چکی ہیں اور آج کا نیا واعظ اعلانات کا ستارہ اور کمپنیوں اور وزارتوں کا دلدادہ بن چکا ہے۔

        تو کیا کمی ستارہ میں ہے یا پھر عوام میں ہے جنہوں نے اسے ستارہ بنا دیا یا کسی اور جگہ میں کمی ہے؟

        یقینی بات ہے کہ آج کل اس کی اہمیت اور قیمت نہیں ہے۔

بدھ – 15 ذی الحجہ 1438 ہجری مطابق 06 ستمبر 2017 ء شمارہ نمبر: (14162)

مشاری الذایدی

مشاری الذایدی

مشاری الذیدی (مولود 1970) کا شمار ایک ماہر صحافی، سیاسی تجزیہ نگار اور مضمون نگار کی حیثیت سے ہے، سعودیہ عربیہ کے رہنے والے ہیں اور فی الحال کویت میں مقیم ہیں، متوسط درجے کی کارکردگی اور مذہبی جذبات کے ساتھ ان کی فراغت سنہ1408 هـ میں ہوئی، وہ اسلامی سرگرمیوں، موسم گرما کے مراکز اور لائبریریوں میں پیش پیش رہے ہیں اور اسی کے ساتھ ساتھ مقامی عرب پریس، دیگر پروگرام اور اسلامی انتہاپسندی کے موجودہ مسائل پر ایک ماہر صحافی اور قلمکار کی حیثیت سے حصہ لیا ہے ۔

More Posts

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>