قطر کے ساتھ اس وقت تک کوئی صلح نہیں جب تک وہ مطالبات نہیں مانتا: سعودی عرب - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: پیر, 11 ستمبر, 2017
0

قطر کے ساتھ اس وقت تک کوئی صلح نہیں جب تک وہ مطالبات نہیں مانتا: سعودی عرب

خادم حرمین کا لافروف کے ساتھ علاقائی و بین الاقوامی صورت حال پر تبادلۂ خیال

خادم حرمين شريفين جدہ میں روسی وزير خارجہ سیرگی لافروف سے ملاقات کرتے ہوئے (واس)

 

جدہ: اسماء الغابری

      خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کل جدہ میں روسی وزیر خارجہ سیرگی لافروف کے ساتھ دو طرفہ تعلقات سمیت دونوں دوست ممالک کے مابین تعاون کے فروغ کی راہوں پر تبادلۂ خیال کیا۔ علاوہ ازیں دونوں نے علاقائی و بین الاقوامی تازہ ترین صورت حال کا بھی جائزہ لیا۔

      لافروف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ان کا ملک قطر کے ساتھ تعلقات کا نیا صفحہ کھولنے کو تیار ہے اگر دوحہ دہشت گردوں اور سیکورٹی اداروں کو مطلوب افراد کو بناہ دینا بند کر دے، چار ممالک کے داخلی امور میں مداخلت کرنے سے باز آ جائے، خطے میں انتقام کی خاطر  تشدد اور دہشت گردی کی حمایت ختم کر دے اور امن و استحکام کو خراب کرنے کی تمام اشکال کو ختم کرنے کے لئے سنجیدگی سے کوشش کرے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر قطر واقعی نیا صفحہ کھولنا چاہتا ہے تو اسے پیش کردہ مطالبات کو ماننا ہوگا اور سابقہ معاہدوں پر عمل درآمد کرنا پڑے گا۔

 

پیر – 20 ذی الحجة 1438 ہجری – 11 ستمبر 2017ء  شمارہ: [14167]
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>