"داعش” کا خودکش حملہ ناکام اور "مخبر گروپ” کا خاتمہ
ملکی سیکورٹی کی قیادت میں وزارت دفاع کے دو مراکز کو دھماکے میں نشانہ بنانے کی کاروائی ناکام اور "بیرونی ذرائع” کی مصلحت کے تحت ملک میں "فسادات کو ہوا دینے” والے سعودی اور غیر ملکی شہری گرفتار

گرفتار شدہ دو یمنی شہری عمار محمد اور احمد کلدی (واس)
رياض: "الشرق الاوسط”
مملکت سعودی عرب نے پیر اور منگل کی درمیانی شب دہشت گرد تنظیم داعش کے نمائندوں کی جانب سے خودکش دھماکے کے ذریعے ریاض میں وزارت دفاع کے دو مراکز کو اڑانے کی کوشش کرنے والے افراد کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دریں اثناء "بیرونی ذرائع” کے لئے جاسوسی کرنے والے ایک گروپ کے افراد کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی گئی ہے، جو سعودی معاشرے میں "فسادات کو ہوا دینے” کی کوشش کر رہے تھے۔ "داعش” کے نمائندوں کی کاروائی کو روکنا اور جاسوس گروپ کے انکشاف کا اعلان ریاستی سیکورٹی کی جانب سے پہلی نئی کامیابی ہے۔