ٹرمپ نے دی ایران اور شمالی کوریا کو دھمکی - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: بدھ, 20 ستمبر, 2017
0

ٹرمپ نے دی ایران اور شمالی کوریا کو دھمکی

کل ٹرمپ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے سامنے گفتگو کرتے ہوئے (اے ایف پی) ۔۔۔ روسی وزیر خارجہ ان کی گفتگو کے دوران اپنی گھڑی دیکھتے ہوئے (رائٹرز)

نیو یارک: ہبہ القدسی

        اقوام متحدہ کے اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کی مذمت کی ہے اور انہوں نے اپنے پہلے ہی خطاب میں شمالی کوریا کو مکمل طور پر صفحۂ ہستی سے مٹا دینے کی دھمکی بھی دے ڈالی ہے اور ٹرمپ نے شمالی کوریا کے ایٹمی نظام کو انتہائی برا اور خود کش وجان لیوا قرار  دیتے ہوئے کہا کہ یہ امریکہ اور اس کے حلیف ممالک کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

        ٹرمپ نے اجلاس میں شریک  130 ملکوں کے رؤساء اور وزرائے اعظم کی موجودگی میں 41 منٹ کے اپنے اس خطاب میں ایران کو مطلق العنانیت ملک سے تعبیر کیا ہے اور پرزور انداز میں کہا ہے کہ امریکہ کی تاریخ میں تہران کے ساتھ ہونے والا جوہری معاہدہ سب سے برا معاہدہ تھا کیونکہ اس کی وجہ سے امریکہ کو پریشانی لاحق ہے۔ اسی طرح ٹرمپ نے اپنے خطاب میں ایرانی نظام اور پورے خطے کے استحکام کو کمزور کرنے والی اس کی سرگرمیوں پر حملہ کیا ہے .

بدھ – 29 ذی الحجہ 1438 ہجری – 20 ستمبر 2017ء  شمارہ نمبر: (14176)

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>