رياض کی طرف سے بارزانی کو ریفرنڈم سے باز رہنے کی دعوت - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعرات, 21 ستمبر, 2017
0

رياض کی طرف سے بارزانی کو ریفرنڈم سے باز رہنے کی دعوت

صوبہ کردستان کے صدر کا سلمانیہ کا دورہ – اور انقرہ کا انہیں "آگ سے کھیلنے” پر انتباہ

بارزانی کل سلیمانیہ میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے (رویٹرز)

 

جدہ – اربيل: "الشرق الاوسط” – انقرہ: سعيد عبد الرازق

      سعودی عرب نے کل عراقی کردوں کو شیڈول کے مطابق آئندہ پیر کے روز آزادی پر ریفرنڈم کرانے سے باز رہنے کی دعوت دی ہے۔

      سعودی حکام کے ایک ذریعہ نے کہا ہے کہ "ریاض صدر مسعود بارزانی کی حکمت اور دانشمندی کا منتظر ہے کہ وہ عراق اور خطے کو ریفرنڈم کے ذریعے آنے والے مزید خطرات سے بچانے کی خاطر عراقی صوبہ کردستان کی آزادی سے متعلق ریفرنڈم نہ کرائیں”۔ ذریعہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب کا یہ بیان "خطے کے موجودہ حالات اور درپیش مسائل کی بنا پر نئے بحرانوں سے بچنے کے لئے ہے جو منفی ردعمل کا نتیجہ ہو سکتے ہیں”۔

      دریں اثناء، بارزانی نے کل شہر سلیمانیہ کا دورہ کیا اور اس دوران وہاں لاکھوں لوگوں کے سامنے خطاب کرتے ہوئے یقین دہانی کی کہ "کردستان ریفرنڈم کے بعد بغداد کے ساتھ بقیہ مسائل پر سنجیدگی سے مذاکرات شروع کرنے کو تیار ہے”۔

      انقرہ میں، کل ترک حکومت کے ترجمان باکر بوزداغ نے بارزانی کی جانب سے ریفرنڈم کے اصرار کو "آگ سے کھیلنے” کے مترادف قرار دیا اور کہا کہ "وہ سب سے پہلے اس میں جلیں گے”۔

 

جمعرات – 1 محرم الحرام 1439 ہجری – 21 ستمبر 2017ء  شمارہ: [14177]
الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>