تبدیلی صرف سعودی عرب کے لئے خاص نہیں ہے - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
عبد الرحمن الراشد
کو: بدھ, 25 اکتوبر, 2017
0

تبدیلی صرف سعودی عرب کے لئے خاص نہیں ہے

عبد الرحمن الراشد

       گفتگو کرنے والے ولی عہد ہیں اور سعودی عرب اور اس کے سماج ومعاشرہ سے متعلق ان کی گفتگو کا موضوع دہشت پسندی کا مقابلہ کرنا اور معتدل اسلام کی طرف واپسی ہے لیکن اس کے باوجود ضروری یہ ہے کہ سب کا لائحۂ عمل علاقہ کے ممالک اور ان کے ساتھ بین الاقوامی سماج ومعاشرہ ہونا چاہئے۔

        شہزادہ محمد ابن سلمان آج مستقبل کی تعمیر کے سلسلہ میں گفتگو کر رہے ہیں اور کہ رہے ہیں کہ محصور ماضی سے نکلنے کا یہی ایک بہترین راستہ ہے۔ ان کا کہنا یہ بھی ہے کہ ترقی تبدیلی کا مطالبہ کرتی ہے اور اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے سب سے پہلے پریشانی کو سمجھنا ہوگا اور بہادری کے ساتھ اس پریشانی کو حل کرنا ہوگا۔ میں سمجھتا ہوں کہ کل شہزادہ محمد ایسے ہی واضح انداز میں صراحت اور بہادری کے ساتھ دنیا سے مخاطب تھے۔ انہوں نے سعودی سماج ومعاشرہ کو اسی سمت واپس ہونے کی دعوت دی جہاں ماضی میں ان کے آباء واجداد تھے یعنی وہ دیندار تھے لیکن ان کے اندر دہشت پسندی نہیں تھی اور وہ اپنے ارد گرد رہنے والے دوسرے لوگوں کے  ساتھ عفو ودرگزر کا معاملہ فرماتے تھے۔

        جی ہاں! موجودہ وقت کی پریشانی ماضی قریب کی وراثت ہے اور اسی موضوع سے متعلق حاضرین نے گفتگو کی اور بغیر کسی شک وشبہ اور ہچکچاہٹ کے کہا کہ دہشت پسندوں نے سماج ومعاشرہ پر اپنا اثر سنہ 1979 کے بعد چھوڑا ہے اور خاص طور پر اس کا اثر آيۃ اللہ خمینی کے اس انقلاب کے بعد ہوا ہے جس کی وجہ سے مبالغہ اور دہشت پسندی میں کافی زیادتی ہوئی ہے اور اس کے بعد تو دہشت پندی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ کل شہزادہ نے وعدہ کیا کہ اب دہشت پسند فکر کا مقابلہ کرنے اور اسے برباد کرنے کا وقت آچکا ہے۔

        ان کا یہ مقولہ صرف کانفرنس ہال ہی تک محدود نہیں رہا بلکہ پورے ملک میں پھیل گیا اور انہوں نے یہ مقالہ ایک اہم مناسبت سے اس وقت کہا جب وہ دنیا اور سرمایہ کاروں کے لئے سعودی عرب کے مستقبل کا ایک منصوبہ پیش کر رہے تھے اور نوجوان نسلوں کے سامنے ترقی کے لائحۂ عمل کی تشریح کر رہے تھے۔

        اس شجاعت پر مبنی خطاب کی وجہ سے سعودی عرب ملک اور عالم اسلام کے اندر ایک نئے رجحان کی قیادت کرے گا اور یہ ممکن ہے کہ ہم اس دنیا کو نشانہ بنانے والے دہشت پسندی کے زمانہ سے نکلنے کی امید کریں۔(۔۔۔)

بدھ – 5 صفر 1439 ہجری – 25 اكتوبر 2017ء شمارہ نمبر: (14211)

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>