شام کے حمایتی اور مخالف جماعتیں سوچی میں مدعو - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: بدھ, 1 نومبر, 2017
0

شام کے حمایتی اور مخالف جماعتیں سوچی میں مدعو

مشرقی دمشق کے گاؤں جسرین میں شام کی حکومتی افواج کی بمباری سے متاثر ایک شامی بچی کا فیلڈ ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے (ا.ف.ب)

ماسکو: طہ عبد الواحد – بیروت: کارولین عاکوم

      کل روسی وزارت خارجہ نے حالیہ 18 نومبر کو سوچی میں منعقدہ "شامی قومی مذاکراتی کانفرنس” میں مدعو افراد کی فہرست کا اعلان کیا ہے، جس میں 33 تنظیمات اور شامی حکومت کی حمایتی اور مخالف سیاسی و عسکری بلاکس شامل ہیں۔ ان عسکری بلاکس میں "شامی آزاد فورس”، "مذاکراتی سپریم کمیشن”، حکومت مخالف "شامی قومی اتحاد” اور دمشق کی حکمران "حزب البعث” سمیت کرد "ڈیموکریٹک یونین پارٹی” شامل ہیں۔ لیکن تہران نے کل آستانہ اجلاس کے دوران شامی مذاکرات کی مشروعیت کے لئے ماسکو کی کوششوں کو روک دیا ہے۔ (۔۔۔)

      روسی وزیر خارجہ سیرگی لافروف نے سوچی کانفرنس کے حوالے سے دفاع کرتے ہوئے کہا کہ "اس اقدام سے ان کا مقصد بحران کے حل کے لئے شرکت کرنے والوں کے دائرہ کار کو بڑھا کر اس میں وسعت دینا ہے”۔ (۔۔۔)

      انہوں نے کہا کہ اس خیال کا ہدف یہ ہے کہ "اقوام متحدہ کی تمام قراردادوں کو ممکنہ حد تک بہترین انداز کے ساتھ مکمل طور پر عملدرآمد کرنا ہے”۔

 

بدھ – 12 صفر 1439 ہجری – 01 نومبر 2017ء  شمارہ: [14218]

 

 

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>