ریاض کی طرف تہران کو "مناسب جواب" دینے کا وعدہ - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: منگل, 7 نومبر, 2017
0

ریاض کی طرف تہران کو "مناسب جواب” دینے کا وعدہ

عرب اتحادی افواج کے ترجمان

 

ریاض: عبد الھادی حبتور – منامہ: عبید السھیمی

      ایران کی طرف سے یمن میں حوثی باغیوں کو امداد کی فراہمی میں اضافہ کرتے ہوئے بیلسٹک میزائل دینے اور ان کی جانب سے اسے مملکت سعودیہ کی اراضی کو نشانہ بنانے پر سعودی عرب نے اس کا "مناسب جواب” دینے کا عزم کیا ہے، جبکہ گذشتہ ہفتے کے روز آخری میزائل حملے میں ریاض کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ اسی ضمن میں واشنگٹن نے خطے میں ایرانی تخریبی کاروائی کا سامنا کرنے کے سعودی بیان کا خیر مقدم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کل پینٹاگون سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن اور سعودی عرب مل کر انسداد دہشت گردی کے لئے اور خطے میں ایران کی جانب سے عدم استحکام کی کاروائی کا سامنا کرنے کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔ (۔۔۔)

     دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے میزائل حملے میں اپنے ملک کی ذمہ داری کو ختم کرنے کی کوشش کی تاہم اس سے دستبرداری کی کوشش کرتے ہوئے انہوں نے حوثیوں کی کاروائیوں کا دفاع کیا۔

 

منگل – 18 صفر 1439 ہجری – 07 نومبر 2017ء  شمارہ: (14224)
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>