ٹرمپ کی جانب سے سفارت خانے کی منتقلی کی خبروں پر وسیع تر انتباہ - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
به قلم:
کو: بدھ, 6 دسمبر, 2017
0

ٹرمپ کی جانب سے سفارت خانے کی منتقلی کی خبروں پر وسیع تر انتباہ

مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کا ایک خطرناک اقدام: خادم حرمين کا امریکی صدر کو پیغام

کل قدس شہر کا ایک منظر (رویٹرز)

 

واشنگٹن: ہبہ قدسی – رام الله: كفاح زبون – رياض: "الشرق الاوسط”

      کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یقین دہانی کی ہے کہ وہ امریکی سفارت خانے کی قدس منتقلی کے فیصلے پر قائم ہیں، جس سے عرب اور بین الاقوامی دنیا میں نفرت پیدا ہوئی ہے اور اس اقدام کے نتائج سے انتباہ کیا گیا ہے۔

      خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کل امریکی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ قائم کیا اور ان کے آج کے متوقع اقدام پر تبادلۂ خیال کیا۔ شاہ سلمان نے صدر ٹرمپ کو یقین دہانی کی کہ قدس کے بارے میں حتمی حل تک پہنچنے سے قبل کوئی بھی امریکی اعلان خطے کی کشیدگی میں اضافے کا باعث ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ "اس خطرناک اقدام سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہونگے”۔ (۔۔۔)

      فرانسیسی صدر امانوئل مکخواں اور یورپی یونین کے انتباہ کے ساتھ ٹرمپ کے اس اقدام کو قبول کر لیا گیا ہے، جبکہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کی دھمکی دی ہے۔

بدھ – 18 ربيع الأول 1439 ہجری – 06 دسمبر 2017ء  شمارہ: [14253]
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>