آج یمن کی صورتحال مزید واضح ہے! - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
مشاری الذایدی
کو: بدھ, 20 دسمبر, 2017
0

آج یمن کی صورتحال مزید واضح ہے!

مشاری الذایدی

         ریاض کی جنوبی فضاء میں ایرانی اور حوثی میزائل کا پھٹنا اس بات کی نئی دلیل ہے کہ یمن کے اندر تمام ضرورتوں میں "عاصفۃ الحزم” نامی جنگ کیوں ایک ضرورت قرار پائی؟

          کیا سعودی عرب جیسا عظیم الشان ملک جو قوم وملت کو 20-30 ویزن کی روشنی میں روشن مستقبل کی طرف لے جانا چاہتا ہے اس دھمکی یا چیلنج کو برداشت کر سکتا ہے؟ اور جس دن حوثیوں کے ذریعہ یہ ایرانی میزائل چھوڑا گیا اسی دن ایک عام بجٹ کا اعلان کیا گیا جس کے بارے میں ولی عہد شہزادہ محمد ابن سلمان نے کہا کہ یہ اعلان سعودی عرب کی تاریخ میں حکومت کے نفقہ پر بہت بڑے پروگرام کے اعلان کے مترادف ہے اور یہ تیل کی قیمت کم ہو جانے کے باوجود پبلک فائننس مینجمنٹ کو اچھا کرنے کے میدان میں ہماری کوششوں کے سلسلہ میں کامیابی کی بڑی دلیل ہے۔

         یہ میزائل جو صعدہ، حجہ اور عمران کے علاقے سے علاقہ کے اس مقرر حسن نصر اللہ کے طریقہ پر چھوڑے جاتے ہیں ان کے سلسلہ میں گفتگو کرنا بیکار وبے سود اور مزاق ہے جو اپنی تقریر کی صلاحیت سے لوگوں کو مطمئن کرتے ہوئے نہیں تھکتے ہیں کہ ایک ہزار کیلو میٹر تک مار کرنے والے یہ میزائل عظیم الشان اسٹریٹجک اور حوثیوں کی فوجی ایجادات میں سے ہیں! لیکن ایرانی پاسداران انقلاب کے ان جنرلوں کو جنہوں نے یمن سے میزائلوں کو استعمال کیا ہے ان کو یمن کی نیشنلیٹی دے دی گئی ہے!! (۔۔۔)

         اقوام متحدہ اور غیر سیاسی اداروں اور تنظیمات کا یمنی مسئلہ کے حل کو انسانی اور امدادی مسئلہ پر منحصر کرنے کے سلسلہ میں اصرار کرنا تعجب خیز ہے کیونکہ انسانی صورتحال کی خرابی نتیجہ ہے سبب نہیں ہے!

        یمن کے صدر ہادی یمن کے اندر داخل ہونے کے دروازوں کی تفتیش کرنے کے باب میں اقوام متحدہ کے نمائندوں کو حقیقی طور پر متحرک کرنے کے وجوب کے سلسلہ میں چند سفیروں کے ساتھ گفتگو کرتے کی حالت میں بجا تھے اور اسی معاملہ کی طرف ریاض کی فضاء میں کاروائی کئے جانے کے بعد قانوں کی حمایت کرنے والے اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اشارہ کیا تھا کہ کیا اقوام متحدہ کا یمن کے سلسلہ میں وہم وگمان سے جاگنے کا وقت آیا ہے یا نہیں؟

بدھ – 02 ربيع الثانی 1439 ہجری – 20 دسمبر 2017ء  شمارہ نمبر: (14267)

مشاری الذایدی

مشاری الذایدی

مشاری الذیدی (مولود 1970) کا شمار ایک ماہر صحافی، سیاسی تجزیہ نگار اور مضمون نگار کی حیثیت سے ہے، سعودیہ عربیہ کے رہنے والے ہیں اور فی الحال کویت میں مقیم ہیں، متوسط درجے کی کارکردگی اور مذہبی جذبات کے ساتھ ان کی فراغت سنہ1408 هـ میں ہوئی، وہ اسلامی سرگرمیوں، موسم گرما کے مراکز اور لائبریریوں میں پیش پیش رہے ہیں اور اسی کے ساتھ ساتھ مقامی عرب پریس، دیگر پروگرام اور اسلامی انتہاپسندی کے موجودہ مسائل پر ایک ماہر صحافی اور قلمکار کی حیثیت سے حصہ لیا ہے ۔

More Posts

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>