سعودی عرب کا سب سے بڑے تاریخی بجٹ کا اعلان - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: بدھ, 20 دسمبر, 2017
0

سعودی عرب کا سب سے بڑے تاریخی بجٹ کا اعلان

ہم بد عنوانی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے: خادم حرمین شریفین، معاشی استحکام کا ہدف "وژن 2030” کے خدوخال ہیں: سعودی ولی عہد

شاہ سلمان بن عبد العزیز کل ملک کے عوامی بجٹ کے اعلان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے (واس)

 

ریاض: مساعد زبانی، عبد الہادی حبتور

 

      کل سعودی عرب نے سال 2018 کے لئے 978 ملیار ریال کے بجٹ کا اعلان کیا ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اسے "مملکت کی تاریخ کا سب سے ضخیم بجٹ قرار دیا ہے”۔

      شاہ سلمان نے وزارتی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک "وژن 2030” کے اہداف کے حصول کی جانب ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے، اسی وجہ سے قومی معیشت کے حجم میں اضافہ اور ترقی جاری ہے۔ (۔۔۔) علاوہ ازیں انہوں نے بدعنوانی کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور عوامی رقوم کی حفاظت کی یقین دہانی کی۔

      دریں اثنا، سعودی ولی عہد نائب وزیر اعظم وزیر دفاع معاشی و ترقیاتی امور کی کمیٹی کے سربراہ شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے زور دیا کہ شہریوں کی معاشی زندگی میں بہتری، حکومت کی طرف سے ملکی معیشت کو متنوع کرنے کے ضمن میں ممکن ہوگی۔ جبکہ مالی استحکام، نجی شعبے کی حوصلہ افزائی اور شہریوں کے لئے روزگار کی فراہمی سے ہوگا۔ انہوں نے بجٹ کے اعلان کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ "مملکت کی تاریخ میں حکومتی اخراجات کے سب سے بڑے منصوبے کا اعلان اس بات پر دلیل ہے کہ عوامی مالیاتی ادارے میں بہتری کی خاطر ہماری کوششیں کامیاب رہی ہیں”۔ انہوں نے زور دیا کہ اس ضخیم بجٹ میں نئے ترقیاتی اقدامات کا ایک جامع منصوبہ شامل ہے، جس سے معاشی و مالی استحکام حاصل ہوگا اور اس سے "وژن 2030” خدوخال نمایاں ہونگے۔ (۔۔۔)

 

بدھ – 2 ربيع الثاني 1439 ہجری – 20 دسمبر 2017ء  شمارہ: [14267]
الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>