اقوام متحدہ کے منصوبے کا متبادل نہیں ہے: فرانس حفتر سے - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعہ, 22 دسمبر, 2017
0

اقوام متحدہ کے منصوبے کا متبادل نہیں ہے: فرانس حفتر سے

لیبیا کی وفاقی حکومت کے سربراہ فائز سراج کل طرابلس میں فرانسیسی وزیر خارجہ جان ایف لوڈرین کا خیر مقدم کرتے ہوئے (ا۔ف۔ب)

 

قاہرہ: خالد محمود

      فرانسیسی وزیر خارجہ جان ایف لوڈرین نے کل لیبیا کے شہر طرابلس اور بنغازی کے اچانک دورہ کے دوران زور دیا ہے کہ آئندہ سال اقوام متحدہ کی زیر نگرانی لیبیا میں منعقدہ انتخابات کو کامیاب بنانے کے لئے "تمام تر ممکنہ کوششیں کی جائیں”۔ انہوں نے "قومی فوج” کے سربراہ فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کو باور کرایا کہ ان کے سامنے اقوام متحدہ کے منصوبہ کا "متبادل نہیں” ہے۔

      لوڈرین نے حفتر؛ جنہوں نے ہفتے کے آغاز میں بیان دیا تھا کہ اقوام متحدہ کا کام "ختم ہو چکا” ان کے ساتھ اجلاس کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا: "میں نے کہا ہے کہ آپ کے پاس اقوام متحدہ کے منصوبے کا متبادل نہیں ہے”۔  انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے حفتر اور وزیر اعظم فائز سراج کو باور کرایا ہے کہ وہ انتخابات کے بارے میں پرعزم رہیں۔ (۔۔۔) انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا منصوبہ "لیبیا کے سیاسی حل کے لئے ناگزیر ہے اور اسے جتنی جلدی ممکن ہو لاگو کیا جانا چاہیے”۔ (۔۔۔)

 

جمعہ – 4 ربيع الثاني 1439 ہجری – 22 دسمبر 2017ء  شمارہ: [14269]
الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

Time limit is exhausted. Please reload CAPTCHA.