ایرانی مظاہروں کے دوران حوزہ (شعیہ مسلکی مدرسہ) اور "بسیج" کے دفاتر نشانے پر - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: منگل, 2 جنوری, 2018
0

ایرانی مظاہروں کے دوران حوزہ (شعیہ مسلکی مدرسہ) اور "بسیج” کے دفاتر نشانے پر

ہلاکتوں کی تعداد پر اختلاف، اور "پاسداران” کا اعلان کہ "اگر ضروری ہوا تو مداخلت کریں گے”

مظاہرین کل رات جنوب مغربی ایران کے شہر عبادان میں ایک پولیس کار کو رہے ہیں (سوشل میڈیا)

 

لندن: عادل السالمی – واشنگٹن: ہبہ قدسی

      کل ایران میں احتجاجی مظاہروں میں تیزی آئی ہے، مظاہرین نے صدر حسن روحانی کی جانب سے پرسکون رہنے کے مطالبے کو نظر انداز کر دیا ہے جو کہ حوزہ (شیعہ مسلکی مدرسہ) اور "بسیج” (ملیشیا) کے دفاتر پر حملہ کئے جانے کے ایک روز بعد ہے، جبکہ مظاہرین کے درمیان ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں متضاد رپورٹ پائی جاتی ہیں۔ (۔۔۔)

      کل حکومت نے کئی شہروں میں مسلسل تیسرے روز بھی مدارس بند رہنے کا اعلان کیا ہے۔

       ذرائع ابلاغ اور سوشل نیٹ ورک سائیٹ پر نشر کردہ ویڈیو کلپس میں مظاہرین کو عوامی عمارتوں پر حملہ کرتے دکھایا گیا ہے جیسے کہ توزیرکان میں "حوزہ” کے مذہبی مراکز، "بسیج” (پاسداران انقلاب سے منسلک ملیشیا فورس) کے ماتحت بینک اور پولیس کی گاڑیوں کو نذر آتش کرتے دکھایا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق گورنریٹ اصفہان کے علاقے نجف میں ایک پولیس اہلکار جان بحق اور دیگر تین زخمی ہوگئے ہیں۔ جبکہ مظاہرین کی ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے، جیسا کہ سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 10 ہے، جبکہ دیگر ذرائع نے کم سے کم 15 مظاہرین کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ وسیع پیمانے پر احتجاج اور بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کے باوجود "پاسداران انقلاب” کے ترجمان رمضان شریف نے بیان دیا ہے کہ پولیس "صورتحال پر قابو پائے ہوئے ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال کی نگرانی کی جارہی ہے اور اگر ضرورت پڑی تو "پاسداران” اس میں داخل ہونگے۔ (۔۔۔)

 

منگل – 15 ربيع الثاني 1439 ہجری – 02 جنوری 2018ء  شمارہ: [14280]
الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>