مصری صدارتی انتخابات کا فوری شیڈول
دو ہفتوں سے کم مدت کے بعد نامزدگی کا اجراء

مصری الیکشن کمیشن کے اراکین کل قاہرہ میں پریس کانفرنس کے دوران (ا۔ب۔ا)
قاہرہ: محمد نبیل حلمی
کل مصر میں "قومی الیکشن کمیشن” نے صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے، جس کے لئے ماہ رواں جنوری کی 20 تاریخ سے کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے جو 10 روز تک جاری رہیں گے۔ جبکہ ملک سے باہر انتخابات کا سلسلہ آئندہ 16 مارچ سے اور ملک کے اندر 26 مارچ سے شروع ہو کر تین روز تک جاری رہے گا۔
آئین کے مطابق ہر نامزد امیدوار کے لئے شرط ہے کہ کم سے کم 20 ایوان نمائندگان اس کی سفارش کریں، یا کم سے کم 15 گورنریٹوں سے تعلق رکھنے والے 25 ہزار شہری ان کی حمایت کریں اور انہیں ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہو۔
چیف الیکشن کمیشن مشیر لاشین ابراہیم نے کہا ہے کہ نتائج کا اعلان 2 اپریل کو کیا جائے گا۔ ضرورت پڑنے کی صورت میں دوبارہ انتخابات کا انعقاد اسی ماہ اپریل کی 19 سے 21 تاریخ تک ملک سے باہر اور ملک کے اندر 24 سے 26 تک ہوگا، اور ان کے حتمی نتائج کا اعلان یکم مئی کو کیا جائے گا۔ (۔۔۔)
منگل – 22 ربيع الثاني 1439 ہجری – 09 جنوری 2018ء شمارہ: [14287]
«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،
More Posts - Website - Twitter - Facebook
متعلقہ خبریں
ٹرمپ کی طرف سے صدارتی دوڑ میں جو بائیڈن کے شامل ہونے کا خیر مقدم
فوج کے کمانڈر کے موقف کے سلسلہ میں جزائر کی سڑکوں پر سوالات
مولر کی رپورٹ کے نشر ہونے کے بعد ٹرمپ نے اپنی براءت کا جشن منایا
آج عوام کی طرف بوتفلیقہ کے منصوبہ پر رد عمل
پانچويں مرحلہ کے خلاف جزائر میں مظاہرات