جہاز گرائے جانے میں امریکی "سٹنگر" راکٹ کے استعمال کا روسی شبہ - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: پیر, 5 فروری, 2018
0

جہاز گرائے جانے میں امریکی "سٹنگر” راکٹ کے استعمال کا روسی شبہ

واشنگٹن اسد کے خلاف آج "ساتویں راؤنڈ” کا آغاز کر رہا ہے۔۔۔ ترکی منبج میں اپنی افواج کو خبردار کر رہا ہے

گورنریٹ ادلب کے لوگ ہفتے کے روز روسی طیارہ سوخوی- 25 کے ملبے کے سامنے کھڑے ہیں (ا۔ب۔ا)

 

ماسکو: رائد جبر – انقرہ: سعید عبد الرازق – نیویارک: علی بردی

      روسی عسکری حلقوں کے مابین یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ ہفتے کے روز شام کے علاقے ادلب کے قریب ان کے "سوخوی 25″ ساختہ لڑاکا طیارے کو گرائے جانے میں امریکی راکٹ”سٹنگر” کا استعمال کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق، واشنگٹن نے کچھ ہی عرصہ قبل کندھے پر رکھ کر چلائے جانے والا یہ راکٹ شام میں کرد افواج کو فراہم کیا تھا۔ (۔۔۔)

      دریں اثناء، ترکی کے نائب وزیر اعظم بکیر بوزداغ نے زور دیا ہے کہ اگر کرد عوامی حمایتی یونٹس کے جنگجوؤں نے شام کے علاقے منبج سے انخلا نہ کیا تو ایسی صورت میں ترک افواج اور ان کی اتحادی شامی ڈیموکریٹک فورس کے گروپ منبج میں داخل ہو کر دریائے فرات کے مشرقی جانب پیش قدمی کریں گی۔

      انہوں نے مزید کہا: "اگر ہم نے امریکی فوجیوں کو دہشت گردوں (یعنی عوامی حفاظتی یونٹس) کے لباس پہنے ہوئے پایا تو ایسی صورت میں ہم ان میں تمیز نہیں کر پائیں گے”۔

      دوسری جانب، مغربی سفارتکار نے "الشرق الاوسط” کو انکشاف کیا کہ آج ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا بشار الاسد کی حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا امکان ہے۔ ان حملوں کو روکنے کے لئے تمام ترممکنہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے "ساتویں شق” کے نفاذ کی تجویز دے گا۔

 

پیر – 19 جمادى الأولى 1439 ہجری – 05 فروری 2018ء  شمارہ: [14314]
الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>