روس کی طرف سے غوطہ میں اقوام متحدہ کے جنگ بندی منصوبے پر شرائط - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعہ, 23 فروری, 2018
0

روس کی طرف سے غوطہ میں اقوام متحدہ کے جنگ بندی منصوبے پر شرائط

"زمین پر جہنم” سے بین الاقوامی انتباہ ۔۔۔ اور 400 ہلاکتیں ۔۔۔ اور 13 ہسپتال تباہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے امدادی امور میں معاون مارک لوکوک کل سلامتی کونسل کے اراکین کے ساتھ شام میں انسانی صورتحال کے بارے میں ٹیلی ویژن کے ذریعے بات کرتے ہوئے (ا۔ب)

 

نیویارک: علی بردی، لندن – بیروت: "الشرق الاوسط”

      روس نے کل سلامتی کونسل میں "ویٹو” کا حق استعمال کرنے کے بعد مطالبہ کیا کہ کویت اور سویڈن کی جانب سے اس مسودہ قرار داد کے بنیادی جملوں کو حذف کر دیا جائے جو پورے شام میں 30 روز کے لئے جارحانہ کاروائی کو بند کرنے کے لئے پیش کیا گیا تھا، اور اسے "مشرقی غوطہ کے رہائشی علاقوں پر مسلسل بمباری” کی مذمت سے بدل دیا جائے۔(۔۔۔) جیسا کہ "الشرق الاوسط” کو حاصل ہونے والی ایک کاپی میں روسی وفد کی جانب سے نئی عبارت دی گئی ہے۔

      روسی نے خاص طور پر سلامتی کونسل میں مریضوں کو وہاں سے نکالنے کی اجازت اور جارحانہ کاروائی کو روکنے سے متعلق اٹھائے گئے اضافی مطالبوں کو نظر انداز کر دیا (۔۔۔) اور مشرقی غوطہ میں پھنسے ہوئے کے متاثرین (۔۔۔)، جہاں شہری "زمین پر جہنم” کی صورت حال سے دوچار ہیں، جیسا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اس کی منظر کشی کی ہے۔ (۔۔۔)

      میدانی اعتبار سے، "شام میں انسانی حقوق کی رصد گاہ” کے مطابق مشرقی غوطہ پر 5 روز کے دوران شامی سرکاری افواج کے فضائی حملوں اور بمباری میں 400 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ (۔۔۔)

      "سرحدوں کے بغیر ڈاکٹروں کی تنظیم” کے مطابق فضائی حملوں اور بمباری کے نتیجے میں "13 ہسپتال اور کلینک تباہ کر دیئے گئے ہیں۔ (۔۔۔)

 

جمعہ – 7 جمادى الآخرة 1439 ہجری – 23 فروری 2018ء  شمارہ: [14332]
الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>