دوحہ دہشت گردی کی فہرست میں اکثریت اہل قطر کی
متحدہ عرب امارات نے اسے قابل مذمت گردانا
دمام: "الشرق الاوسط”
کل قطر نے دہشت گردی کی ایک فہرست کا اعلان کیا ہے جس میں 19 افراد اور 8 اداروں کے نام ہیں جن میں اکثریت قطری ہیں لیکن قطر کا بائکاٹ کرنے والے خلیج ممالک نے اس فہرست کو ناکافی سمجھا ہے اور کہا کہ دوحہ انسداد دہشت گردی کے سلسلہ میں اپنے وعدوں کا پابند نہیں ہے اور یہ پہلی بار ہوا ہے کہ قطر نے دہشت گردی کی ایک فہرست جاری کی ہے۔(۔۔۔)
پرسوں قطر کی وزارت داخلہ نے فہرست جاری کی ہے جس میں 11 قطری، دو سعودی، چار مصری اور دو اردن کے افراد شامل ہیں۔(۔۔۔)
متحدہ عرب امارات میں خارجہ امور کے وزیر امور انور قرقاش نے کل ٹویٹر کے ذریعے ایک ٹویٹ میں کہا کہ قطر اپنے خلاف ہی ثبوت ثابت کر رہا ہے اور دہشت گردی کے سلسلہ میں اس کی حمایت اس کے بحران کی بنیاد ہے۔
جمعہ – 6 رجب 1439 ہجری – 23 مارچ 2018ء شمارہ نمبر: (14360)