ایران کی طرف سے جوہری پروگرام کے بدلے میں قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش
پیرس: مائیکل ابو نجم
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کل یہ بات ظاہر کی ہے کہ ایران اپنے یہاں گرفتار امریکی قیدیوں کو رہا کرنے کے سلسلہ میں تیار ہے اگر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ جوہری معاہدہ کے سلسلہ میں اپنا موقف بدل دیں۔
فرانس نیوز ایجنسی نے بتایا کہ نیو یارک کے دورہ پر جانے والے ظریف نے امریکی CBS چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ مذاکرات ایک انسانی نقطۂ نظر سے ممکن ہے لیکن اس سلسلہ میں اپنے رویہ میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے اور ظریف نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ اس جوہری معاہدہ سے مکر جائے جس کے سلسلہ میں معاہدہ سنہ 2015 میں ہوا تھا تو ایران سخت طریقہ سے یورینیم کی افزائش کر سکتا ہے اور اشارہ کیا کہ اگر ایسا ہوا تو اس بارے میں سخت کاروائی کرنے کے سلسلہ میں غور وخوض ہوگا۔(۔۔۔)
پیر – 7 شعبان 1439 ہجری – 23 اپريل 2018 ء – شمارہ نمبر (14391)