ٹرمپ کا ایران کے ایٹمی معاہدہ سے علیحدگی اور پابندیوں میں اضافہ - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: بدھ, 9 مئی, 2018
0

ٹرمپ کا ایران کے ایٹمی معاہدہ سے علیحدگی اور پابندیوں میں اضافہ

سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے امریکی اقدامات کی حمایت اور یورپ اپنے موقف پر پابند اور شام میں ایرانی جگہوں پر اسرائیلی حملے

واشنگٹن: هبة القدسي لندن: عادل السالمي ونجلاء حبريري

         امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں سفارت خانوں پر حملہ کرنے، امریکی فوجیوں کو قتل کرنے اور دہشت گردی کی کفالت کرنے کے میدان میں ایران اور اس کے کردار سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سنہ 2015 میں کیے گئے ایران کے ایٹمی معاہدہ سے علیحدگی اور دستبرداری اور تہران کی حکومت کے خلاف دوبارہ امریکی پابندیاں لگائے جانے کا اعلان کیا ہے اور یہ بھی کہا کہ یہ پابندیاں ماضی کی بنسبت زیادہ سخت ہوں گی اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی نشاندہی کی ہے کہ ان کا ملک ایرانی عوام کے ساتھ ہے اور یہ بھی اشارہ کیا کہ ایران کا مستقبل اس کے عوام کے ساتھ مربوط ہے۔(۔۔۔)

        ٹرمپ نے پرزور انداز میں کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ معاملہ کرنے والے تمام فریقوں پر پابندی عائد کرے گا اور یہ ایسا اقدام ہے جس میں یورپ بھی شامل ہو سکتا ہے لیکن یورپی یونین نے اس معاہدہ کے ساتھ مربوط ہوتے ہوئے اسے مسترد کیا ہے جبکہ فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے کہا کہ وہ اسے جاری رکھنے کے سلسلہ میں کار بند ہیں۔

         ٹرمپ کی تقریر کے کچھ دیر بعد ایرانی صدر حسن روحانی نے اعلان کیا ہے کہ ایران جوہری معاہدہ کا حصہ رہے گا اور انہوں نے مزيد کہا کہ اب ہمارا پاس چھ ممالک کے بجائے پانچ ممالک کے ساتھ معاہدہ ہے اور ہم ٹرمپ کو اس نفسیاتی جنگ میں کبھی بھی جیتنے نہیں دیں گے اور انہوں نے واضح کیا کہ تہران کے سفیر اگلے مرحلے سے متعلق آنے والے ہفتوں میں دیگر پانچ شراکت داروں سے مشورہ کریں گے اور انہوں نے مزيد کہا کہ اگر ان ممالک کے ساتھ ہمارے مشوریں ناکام ہوں گے تو ہم یورینیم کی افزودگی دوبارہ شروع کر دیں گے۔

        سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے امریکی اقدام کا خیر مقدم کیا ہے اور سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ٹرمپ کی تقریر کی حمایت میں ہے۔(۔۔۔)

        ایک طرف اقوام متحدہ نے امریکی اقدام کے سلسلہ میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے تو دوسری طرف اسرائیل نے اپنی افواج کی تیاری کا اعلان کیا ہے اور کل رات ایرانی فورسز کی اطلاعات کے بعد دمشق کے جنوب میں واقع علاقوں پر حملہ کر دیا ہے۔(۔۔۔)

بدھ – 23 شعبان 1439 ہجری – 09 مئی 2018ء شمارہ نمبر:  (14307)

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>