میٹس کی طرف سے سیاسی حل کے ساتھ امریکی انخلا مشروط - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: ہفتہ, 9 جون, 2018
0

میٹس کی طرف سے سیاسی حل کے ساتھ امریکی انخلا مشروط

شام میں روس اور ایران کے درمیان ہونے والی کشیدگی میں اضافہ اور داعش کی طرف سے دو خودکش حملوں کی وجہ سے بوكمال شہر حیرت انگیز

بیروت – برسلز – لندن: " الشرق الاوسط”

         کل برسلز میں نیٹو اجلاس کے دوران امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے مشرقی شام سے واشنگٹن کی قیادت میں بین الاقوامی اتحادی افواج کے انخلا کو سیاسی حل حاصل کرنے کے ساتھ مشروط کیا ہے۔(۔۔۔)

        اسی سلسلہ میں تنظیم داعش نے بوکمال شہر پر اچانک حملہ کیا ہے اور اس حملہ میں عراق کی سرحدوں کے قریب مشرقی شام میں خودکش حملوں کا ایک سلسلہ شامل ہے اور حقوق انسان کی شامی رصدگاہ نے کہا کہ گزشتہ سال نومبر میں حکومتی فورسز اور اس کے اتحادیوں کے کنٹرول کے بعد سے اب تک کا بوکمال شہر پر تنظیم کی طرف سے یہ سب سے بڑا حملہ ہے اور شدت پسند تنظیم نے دس خود کش بم دھماکوں کو انجام دیا ہے جن میں چار کار بم دھماکہ ہے اور 6 علاقہ میں گھس کر دھماکہ کرنا ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ تنظیم شہر میں داخل ہو کر اس کے بعض علاقوں پر قبضہ کر سکتا ہے۔(۔۔۔)

       کل رصدگاہ نے بتایا ہے کہ فوائد اور مفادات کی تلاش میں ایران اور روس کے عزائم میں ہونے والی وسعت کے باوجود شامی سرزمین پر دونوں جماعتوں کے درمیان اختلاف بڑھتا ہی جا رہا ہے اور بھی اشارہ کیا ہے کہ شام میں ایران اور روس کے درمیان اختلافات میں اضافہ ہو رہا ہے اور اسی کے ساتھ شام میں روس کی طرف سے کی جانے والی تجاویز کے نفاذ کے سلسلہ میں ایران کی طرف سے سختی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور اس کا مقصد شام میں روس کے جغرافیائی پکڑ میں اضافہ کرنا ہے۔

ہفتہ – 24 رمضان المبارک 1439 ہجری – 09 جون 2018ء شمارہ نمبر:  (14338)

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>