درعا کے اندر بمباری کے سلسلہ میں حکومت کا سفارتکاری سے آگے
کل شام کے سلسلہ میں امریکہ، روس اور اردن کے درمیان مشورہ
ماسکو: رائد جبر جنیف – لندن: "الشرق الاوسط”
کل شامی حکومت کی فورسز اور اس کے اتحادی روس نے اپنی بمباری کی توجہ درعا شہر کی طرف مرکوز کردی ہے جس کی وجہ سے درجنوں خاندان دیہی علاقوں کی طرف بھاگنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور یہ سب جنوبی شام کے اندر کشیدگی میں کمی لانے کے سلسلہ میں معاہدہ کی سرپرستی کرنے والے اردن، امریکہ اور روس جیسے ممالک کے سفارتی تعلقات کباقی رکھنے کے لئے کیا جا رہا ہے۔(۔۔۔)
اسی کے ساتھ ساتھ ماسکو کی طرف سے یہ اعلان ہوا ہے کہ آئیندہ مہینہ دونوں صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پوٹن کے درمیان ہونے والے سربراہی اجلاس کی تیاری کے سلسلہ میں قومی سلامتی سے متعلق امریکی صدر کے مشیر کار جون بولٹن اور وزیر خارجہ سیرگی لافروف کل روس کی دار الحکومت میں بات چیت کریں گے اور اسی طرح امید کی جارہی ہے کہ روس اور امریکہ کے ساتھ جنوبی علاقہ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کرنے کے لئے اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی کل ماسکو کا دورہ کریں گے۔(۔۔۔)
منگل – 12 شوال المکرم 1439 ہجری – 26 جون 2018ء شمارہ نمبر: (14355)