اونرا کو ختم کرکے پناہ گزینوں کے ساتھ مربوط کرنے کے سلسلہ میں امریکی اقدام کی مذمت - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: اتوار, 5 اگست, 2018
0

اونرا کو ختم کرکے پناہ گزینوں کے ساتھ مربوط کرنے کے سلسلہ میں امریکی اقدام کی مذمت

نیو یارک: علی بدری عمان: محمد الدعمہ رام اللہ: کفاح زبون

          فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرنے اور ان کے لئے اونرا نامی ادارہ کو فعال کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی ایجنسی جس مالی کمی سے دوچار ہے اس کے ساتھ ساتھ اس بحران سے اندیشوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے بارے میں معلومات آ رہی ہیں کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے داماد اور ان کے بلند پایہ مستشار جاریڈ کوشنر ایجنسی کو پناہ گزینوں کے ساتھ مربوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

         کوشنر کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کے سلسلہ میں امریکہ کی فورین پولیسی نامی میگزین میں نشر کردہ معلومات پر پہلا کمینٹ کرتے ہوئے بین الاقوامی تنظیم کے ترجمان فرحان حق نے "الشرق الاوسط” سے کہا ہے کہ یہ ایجنسی جس مالی بحران سے دوچار ہے وہ ہلاک کن ہے اور انہوں نے اس بات کی بھی تاکید کی کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انٹونیو گوتریس پوری کوشش کر رہے ہیں کہ اونرا نامی ادارہ علاقہ کے اندر پناہ گزینوں کے لئے مسلسل خدمات پیش کرتا رہے۔

          فلسطینی صدارت نے اونرا کو ختم کرنے کے اقدام کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ فلسطینی مسئلہ کو ختم کرنے کے لئے مسلسل سازش کا ایک حصہ ہے اور اسی طرح اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے اونرا کو لاحق مسلسل مالی بحران کی خطرناکیوں سے آگاہ کیا ہے اور پرزور انداز میں کہا ہے کہ پناہ گزینوں کا مسئلہ آخری صورتحال میں ایک اہم مسئلہ ہے اور بین الاقوامی قانونی قرارداد کی بنیاد پر اس کا حل ہونا ضروری ہے خاص طور پر اقوام متحدہ کا فیصلہ نمبر 194  اور امن وسلامتی کے سلسلہ میں عرب اقدام بہت زیادہ اہم ہے۔

         فورین پولیسی کے رپورٹ نے فلسطینیوں کے شکوک وشبہات میں مزید اضافہ کیا ہے کہ امریکی انتظامیہ پناہ گزینوں کی فائل کو حتمی طور پر ختم کرنے اور ان کو ان کی قانونی جگہ سے ہٹانے کا اقدام کیا ہے۔

اتوار – 23 ذی قعدہ 1439 ہجری – 05 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14495)

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>