گریفتھ: سعودی عرب کو اپنے سرحد کی خود مختاری کے سلسلہ میں قانونی حق حاصل - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: ہفتہ, 11 اگست, 2018
0

گریفتھ: سعودی عرب کو اپنے سرحد کی خود مختاری کے سلسلہ میں قانونی حق حاصل

لندن: بدر القحطانی

           یمن کی طرف بھیجے گئے اقوام متحدہ کے سفیر مارٹن گریفتھ نے پرزور انداز میں کہا کہ سعودی عرب کو اپنے سرحد کی خود مختاری کے سلسلہ میں قانونی حق حاصل ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ یمن کے اندر صرف ریاض ہی کا مفاد نہیں ہے بلکہ بحر احمر کے راستہ سے تجارت کے لئے پر امن گذر گاہ کے سلسلہ میں یورپ کو بھی بڑا اہتمام  حاصل ہے اور یہ معاملہ بہت ہی اہم ہے اور یمن کے اندر امن واستقرار صرف اہل یمن ہی کا مسئلہ نہیں ہے اور اسی وجہ سے یمن کے مسئلہ کو حل کرنا بہت ہی اہم اسٹریٹیجک معاملہ ہے۔

        آئندہ ماہ کے چھ تاریخ کو جنیوا میں ہونے والے یمنی مذاکرات کے سلسلہ میں گریفتھ نے "الشرق الاوسط” کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ان مذاکرات کے لئے فریقوں کو ایک ساتھ بیٹھنے کی ضرورت نہیں ہے جبکہ فریقوں کے درمیان ہونے والے آمنے سامنے مذاکرات ہی سرکاری کاروائی ہے۔

        انہوں نے مزید کہا کہ اس مرحلہ میں ہم ایسے مشوروں کے سلسلہ میں گفتگو کریں گے جن کے ذریعہ ہم مذاکرات تک پہنچ سکتے ہیں اور جب ہم مشورے ختم کریں گے تو اس وقت ہم مذاکرات کی طرف منتقل ہونے کے لئے تیار ہوں گے۔

       سیاسی نقل وحرکت کے لئے متعینہ منصوبہ کے سلسلہ میں گریفتھ نے پرزور انداز میں کہا کہ ابھی یمن کی ساری مسلح جماعتوں کو بکھیرنے کی ضرورت ہے اور اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ اس سیاسی نقل وحرکت میں تمام لوگوں کی طرف سے ایسے وقتی معاہدہ کا مطالبہ ہے جس میں 2216 فیصلہ کے مطابق تمام فریقوں پر مشتمل ایک قومی اتحادی حکومت کے ساتھ سیاسی نقل وحرکت کی کاروائی کی جا سکے اور یمن سے سارے مسلح جماعتوں کو نکلنے اور ان سے ہتھیار لینے کے لئے سیکورٹی ترتیب کی جائے گی۔

ہفتہ – 29 ذی قعدہ 1439 ہجری – 11 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14501)

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>