ادلب کی حفاظت نصرہ فرنٹ کے تحلیل یا اس کی دوری کے ساتھ مربوط - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعرات, 16 اگست, 2018
0

ادلب کی حفاظت نصرہ فرنٹ کے تحلیل یا اس کی دوری کے ساتھ مربوط

پرسو گولان پہاڑی کے الحمیدیہ گاؤں کے اندر ہونے والے مشق کے دوران شام کے دو فوجیوں کے ساتھ روسی فوجی پولس کے ایک اہلکار کو دیکھا جا سکتا ہے

بیروت: کارولین عاکوم پیرس : مائکل ابو نجم

        شامی مخالف جماعتیں ادلب گورنریٹ کے سلسلہ میں ترکی اور روس کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے نتائج کا انتظار کر رہی ہیں جبکہ شامی انتظامیہ متوقعہ فوجی کاروائی کے لئے اپنے فورسز کو مسلسل جمع کر رہی ہے اور اسی کی وجہ سے اس نے کشیدگی نہ ہونے کے معاہدہ کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد اس معاہدہ کو توڑ دیا ہے۔

       مخالف جماعتوں کے ذرائع اور حقوق انسان کی شامی رصد گاہ نے اتفاقیہ طور پر کہا ہے کہ ابھی ساری کوششیں یہ ہو رہی ہیں کہ شام کو آزاد کرانے والے فرنٹ کو تحلیل کرنے کے لئے اس پر دباؤ ڈالا جائے یا شامی انتطامیہ کے حملہ کو ختم کرنے کے کے لئے اسے ادلب سے دور کر دیا جائے اور رصدگاہ کے ڈائکٹر رامی عبد الرحمن نے "الشرق الاوسط” کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختیار حلب کے مشرقی شمالی دیہات میں ہوگا لیکن یہ فیصلہ شام کو آزاد کرانے والے فرنٹ کو شامل کرنے یا اسے حل کرنے کے معاہدہ کے بعد ہوگا اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ فرنٹ کی بنیادی پریشانی رہنماؤں اور غیر ملکی اہلکاروں کے انجام اور ان کے ساتھ تعامل کرنے کی کیفیت میں پوشیدہ ہے۔

       شمالی شام میں لواء المعتصم کے سیاسی دفتر کے صدر مصطفی سیجری اور ادلب کے ایک فوجی ذریعہ نے کہا کہ مناسب حل خود فرنٹ کو تحلیل کرنے میں ہے تاکہ جنگ کا کوئی سبب باقی نہ رہے۔

       دوسری طرف فرانسیسی صدارت نے اعلان کیا ہے کہ کل صدر ایمانوئیل میکرون نے اردن کے شاہ عبد اللہ دوم کے ساتھ گفتگو کر کے شام اور اردن کے مابین سرحد پر امن وامان کی حفاظت کے سلسلہ میں فرانسیسی شرکت کی پیشکش کی ہے۔

بدھ – 04 ذی الحجہ 1439 ہجری – 15 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14505)

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>