شام کے مشرقی شمالی علاقہ کے لئے سعودی عرب کی طرف سے سو ملین ڈالر

واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفارت خانہ کو دیکھا جا سکتا ہے
ماسکو: رائد جبر جدہ – واشنگٹن: "الشرق الاوسط”
کل سعودی عرب نے شام کے مشرقی شمال میں تنظیم داعش کے چنگل سے آزاد کردہ علاقوں میں دہشت گرد تنظیم داعش کے منصوبوں کا مقابلہ کرنے کے لئے سو ملین ڈالر کے ذریعہ بین الاقوامی اتحاد کی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب کی طرف سے کی جانے والی یہ مدد اسی سال بارہ جولائی کو براکسل میں منعقدہ بین الاقوامی اتحاد کی وزراء کانفرنس کے دوران سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل جبیر کی طرف سے کئے جانے والے وعدہ کی تکمیل ہے۔
ریاستہائے متحدہ امریکہ نے سعودی عرب کی طرف سے کی جانے والی اس سخاوت پر مبنی مدد کی تعریف کی ہے اور کہا کہ یہ مدد علاقوں کو دوبارہ آباد کرنے کے سلسلہ میں کی جانے والی کوششوں میں بہت اہم کردار کی حامل ہے۔
دوسری طرف ماسکو نے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے جنیوا ٹریک کو نظر انداز کرنے کے سلسلہ میں ہونے والی بین الاقوامی تحفظات کے مقابلہ میں شامی پناہ گزینوں کو واپس لانے کی فائل کو آگے بڑھانے کے لئے اپنے منصوبہ کو مکمل کرنے کے مقصد سے اپنی نقل وحرکت کو تیز کر دیا ہے اور اسی کے ساتھ اقوام متحدہ نے بھی اعلان کر دیا کہ وہ آئندہ ماہ کے نصف تک شام کے سلسلہ میں بین الاقوامی اجلاس منعقد کرنے کے سلسلہ میں دعوت دے گا۔
کل ماسکو نے اعلان کیا ہے کہ روسی وزیر دفاع سیرگی چویگو نے اپنے ترکی ہم منصب خلوصی اکار رکز علی کے ساتھ پناہ گزینوں کی کاروائی کے ساتھ بہت جلد شام کے اندر انسانی صورت حال کو حل کرنے کے مسائل کے سلسلہ میں مذاکرات کیا ہے۔
ہفتہ – 07 ذی الحجہ 1439 ہجری – 18 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14508)