آج عرفہ میں دو ملین حاجی اپنی حاضری سے سرفراز - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: پیر, 20 اگست, 2018
0

آج عرفہ میں دو ملین حاجی اپنی حاضری سے سرفراز

مشاعر مقدسہ: سعید الابیض، محمد العایض اور ابرہیم القرشی

          آج عرفہ کی مبارک وپاکیزہ سرزمین دنیا کے ہر علاقہ سے آنے والے دو ملین سے زائد حاجیوں سے حج اکبر کے دن سجی ہوئی ہے اور وہ حضرات لبیک لبیک اور اللہ اکبر اللہ اکبر کی صدائیں بلند کرتے ہوئے اس کی رحمت اور اپنی مغفرت کے خواہش مند ہیں اور اسی طرح یہ حضرات ظہر اور عصر کی نماز اس مسجد نمرہ میں ادا کریں گے جہاں شاہی فرمان کی طرف سے بنائے گئے ذمہ دار الشیخ حسین ابن عبد العزیز عرفات کا خطبہ دیں گے اور نماز بھی بڑھائیں گے۔

          یہ عرفہ کا منظر اس وقت سامنے آیا جب حاجیوں نے کل پورے دن آسانی وسہولت اور امن وسلامتی کے ساتھ منی کی عبادت کو مکمل کیا جہاں انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ کے مطابق یوم ترویہ کے دن رات گزاری۔

          چند دنوں قبل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے چند زندہ زبانوں میں حاجیوں کا استقبال کیا اور اسی طرح انہوں نے حاجیوں سے متعلق تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو حکم دیا کہ وہ مختلف ناحیوں سے آنے والے حاجیوں یعنی الرحمن کے مہمانوں کی آسانی کے لئے محنت کریں اور مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں بھی ان کا بہت اہتمام کریں۔

        اسی سلسلہ میں مرکزی حج کمیٹی کے صدر اور مکہ مکرمہ علاقہ کے امیر شہزادہ خالد الفیصل نے اعلان کیا کہ ترویہ کے دن تمام حاجی منی اور مکہ مکرمہ سے مشاعر تک آسانی کے ساتھ پہنچ گئے ہیں بلکہ ان میں سے بعض تو عرفات بھی پہنچ چکے ہیں اور انہوں نے اس مناسبت سے سعودی حکومت اور اس سال ان مبارک دنوں میں حج کرنے والوں کو مبارکبادی پیش کی ہے۔

         کل مشاعر مقدسہ پہنچنے کے بعد منعقد ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں شہزادہ خالد الفیصل نے چند نئی چیزوں کی طرف اشارہ کیا ہے جن میں سب سے اہم یہ ہے کہ 160 حج کے وہمی حملہ ہوئے ہیں، حج وعمرہ انتظامیہ کے 545.907 مخالفین کو گرفتار کیا گیا ہے اور 231.911 گاڑی کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

پیر – 09 ذی الحجہ 1439 ہجری – 20 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14510)

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>