امریکہ کی طرف سے مشرقی شام سے ایران کی واپسی کا مطالبہ - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: اتوار, 26 اگست, 2018
0

امریکہ کی طرف سے مشرقی شام سے ایران کی واپسی کا مطالبہ

کل امریکی سفیر ویلیم روبیک کو اپنے مشرقی شام کے دورہ کے دوران دیکھا جاسکتا ہے (ویبسائیٹ "آج کا روس”)

ماسکو- لندن: "الشرق الاوسط”

         داعش کے خلاف لڑنے والے بین الاقوامی اتحاد فورسز کے سربراہ مشیر کار اور بحرین کے سابق امریکی سفیر ویلیم روبیک نے کل مشرقی شام کے دورے کے دوران پرزور انداز میں کہا ہے کہ واشنگٹن کی پہلا ترجیحی کام شام سے ایرانی فورسز کو نکالنا ہے۔

      "آج کا روس” نامی ویب سائٹ نے مشرقی شام میں اپنے نامہ نگار سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ روبیک نے کل شامی اور عراقی سرحد کے علاقے اور حسکہ کے دیہی علاقے میں واقع شہر شدادای کونسل کا دورہ کیا ہے اور یہ بھی نقل کیا ہے کہ روبیک نے ایک پریس کانفرنس کے دوران شام سے ایرانی فورسز کو نکالنے کی ضرورت پر زور دیا دیا ہے اور انہوں نے خیال ظاہر کیا ہے کہ یہ آئندہ مرحلے کے لئے اسٹریٹیجک اور متحدہ ریاستوں کے بنسبت زیادہ ضروری ہے اور اسی طرح روبیک نے تنظیم داعش کے آخری پوائنٹ سمجھے جانے والے دیر الزور کے مشرقی شمال میں واقع نہر فرات کے علاقے میں اس کی آخری جماعت کو ختم کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔

      روبیک کی گفتگو اس وقت سامنے آئی جب ایران کے وزیر دفاع کرنل امیر الحاتمی نے ایک وفد کے سربراہ کے طور پر اپنے شامی ہم منصب کرنل علی ایوب اور صدر بشار الاسد سے ملاقات کرنے کے لئے آج دمشق کا دورہ کیا اور وہ بھی ایسی حالت میں کہ ملک کے مغربی شمال میں واقع ادلب کے علاقہ پر انتظامیہ کی فورسز کی طرف سے حملے ہو رہے ہیں اور روسی ذرائع ابلاغ ایجنسی نے بتایا ہے کہ ایک بڑے روسی ذمہ دار نے ریاستہائے متحدہ امریکہ کو ہفتہ کے دن شام میں کسی بھی قسم کا اقدام کرنے کے نتیجہ سے باخبر کیا ہے۔

ادلب گورنریٹ کے علاقہ پر کیمیکل یا بیلوجیکل حملہ ہونے کی حالت میں واشنگٹن کے احتمالی مضبوط رد عمل کے سلسلہ میں امریکی قومی امن وسلامتی کے مشیر کار جون بولٹون کی طرف سے ہونے والی گفتگو کے جواب میں روس کے نائب وزیر خارجہ سیرگی ریابکوو نے کہا کہ ہم شام میں کسی بھی قسم کا اقدام کرنے سے امریکہ اور اس کے ہمنواؤں کو تنبیہ کر رہے ہیں۔

ایجنسی نے ریابکوو کی گفتگو کو نقل کیا ہے کہ ہم واشنگٹن کی طرف سے تنبیہ سن رہے ہیں اور یہ تنبیہ ہماری اس بامقصد پالیسی کو جاری رکھنے کے سلسلہ میں ہمارے عزم وارادہ کو کمزور نہیں کر سکتی ہے کیونکہ ہمارا مقصد شام کے اندر دہشت گردی کے مراکز کو ختم کرنا اور اس ملک کو اپنی طبیعی زندگی کی طرف واپس لانا ہے اور یہ بات طے ہے کہ اس ماہ کے اخیر میں شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم ماسکو کا دورہ کریں گے۔

اتوار – 14 ذی الحجہ 1439 ہجری – 26 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14516)

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>