ٹرمپ کی طرف سے گوگل کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا اشارہ - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: بدھ, 29 اگست, 2018
0

ٹرمپ کی طرف سے گوگل کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا اشارہ

ٹرمپ کو اپنے دفتر میں اپنے میکسیکی ہم منصب کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

واشنگٹن: "الشرق الاوسط”

         کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گوگل کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا اشارہ کیا ہے اور انہوں نے اپنے سلسلہ میں کی جانے والی تفتیش کے نتیجوں کو جھوٹا کہا ہے کیونکہ ٹرمپ کی خبروں کے سلسلہ میں ہونے والی تفتیش ان کے سلسلہ میں بری رپورٹ پیش کر رہی ہے۔

       ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ٹرمپ کی خبروں کے سلسلہ میں گوگل کی تفتیش کے نتائج جھوٹھی میڈیا کی رپورٹ کے علاوہ کچھ بھی ظاہر نہیں کر رہے ہیں اور انہوں دوسری طرح مزید کہا کہ ان خبروں میں میرے اور دوسروں کے لئے کوئی سچائی نہیں ہے کیونکہ یہ ساری خبریں اور رپورٹیں گندی ہیں اور ان میں سر فہرست وہ جھوٹھی میڈیا "سی ان ان” ہے جو ریپبلکن اور قدامت پرستوں کا پاکیزہ میڈیا ہے اور وہ ہمیشہ آنکھ بند کرکے اپنی بات پیش کرتا ہے تو کیا یہ قانونی ہے؟ اور انہوں نے مزید کہا کہ گوگل اور دیگر ویب سائٹس قدامت پرستوں کی آوازوں کو پوشیدہ رکھتی ہیں اور ان گی خبروں اور معلومات کو چھپاتی ہیں اور وہی لوگ یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ ہم کیا دیکھ سکتے ہیں اور کیا نہیں دیکھیں اور یہ صورتحال صحیح نہیں ہے اور اس کا علاج کیا جائے گا۔

       دوسری طرف کل اس بات کا علم ہوا ہے کہ پیونگ یانگ کی طرف سے دشمنی پر مبنی پیغام کی وجہ سے صدر ڈونالڈ نے گذشتہ ہفتہ اپنے وزیر خارجہ کی طرف سے شمالی کوریا کی دار الحکومت کی طرف ہونے والے دورہ کو منسوخ کر دیا ہے اور کل "سی ان ان” نامی امریکی نیٹ ورک نے باخبر ذرائع سے ان کی بات کا ذکر کیا ہے کہ پیونگ یانگ نے اپنے خط میں آگاہ کیا ہے کہ جوہری ہتھیار لے لینے کے سلسلہ میں ہونے والے مذاکرات دوبارہ خطرہ میں ہیں اور یہ مذاکرات ختم بھی ہو سکتے ہیں اور اس نیٹ ورک نے مزید کہا کہ اس خط میں ذکر کیا گیا ہے کہ اگر مسئلہ کو حل نہیں کیا گیا اور مذاکراٹ ناکام ہو گئے تو شمالی کوریا از سر نو اپنی جوہری اور میزائل کی سرگرمی شروع کر دے گا۔

بدھ – 17 ذی الحجہ 1439 ہجری – 29 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14519)

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>