” دار الصیاد” میڈیا بحران کا تازہ ترین شکار

رفیق خوری کی تصویر کو دیکھا جاسکتا ہے
تینتالیس سالوں سے رفیق خوری اس ” انوار” نامی مجلہ کی سرپرستی کررہے ہیں جو آج اپنا آخری شمارہ شائع کرنے جارہا ہے، حالانکہ پیر سے اسکے علاوہ مجلہ شایع ہو گا، اور اسکے بعد "دار الصیاد” کے ان تمام پرانے مجلوں کا ستارہ غروب ہوجائے گا جسکی عمر لبنان کی عمر کے برابرہے، رفیق خوری نے خبر شائع ہونے کے بعد کل پورے دن کسی سے گفتگو نہیں کی ہے۔
یہ خبر اہل لبنان کے لئے بہت ہی سخت ہے، مجلہ” انوار” کے لئے کام کر نے والے صحافیوں کا بیان ہے کہ کل تک انہیں کسی طرح کی کوئ خبر موصول نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی اپنی خدمات ختم کرنے کے سلسلے میں انہیں کوئی انتباہ ملا ہے۔انہوں نے آیندہ مہینے 15 تاریخ کو کام ختم کرنے کے لئے ہونے والے فیصلے کے سلسلے میں ہو رہی سرگوشیوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض مطبوعات باقی رہیں گے۔ البتہ حیرانی بغیر کسی سابقہ انتباہ کے وقت کو مقدم کرنے، تیز اور جلد فیصلہ اور اچانک تمام رسالوں کو بند کرنے کے سلسلے میں لئے جانے والے فیصلے کے سلسلے میں تھی۔(…) سنیچر– 19 محرم 1440ہجری – 29 ستمبر 2018ء شمارہ نمبر [14550]