یمن کی حکومت کی طرف سے امن وسلامتی کی دعوت کا استقبال اور حوثیوں کی طرف سے مشق کا آغاز - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
به قلم:
کو: جمعہ, 2 نومبر, 2018
0

یمن کی حکومت کی طرف سے امن وسلامتی کی دعوت کا استقبال اور حوثیوں کی طرف سے مشق کا آغاز

ریاض: عبد الہاری حبتور

        کل یمن کی قانونی حکومت نے اپنے بیان کے اندر یمن کے اندر جنگ بندی او ایک ماہ کے اندر مشورے کو از س نو آغاز کرنے کے سلسلہ میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کی طرف دی جانے والی دعوت کا استقبال کیا ہے اور اس بات کی بھی تاکید کی ہے کہ وہ تینوں رہنماؤں کے مطابق آئندہ کی گفتگو مین شریک ہوگی اور اس بات کی بھی تاکید کی ہے کہ وہ امید کو بحال کرنے کے سلسلہ میں تمام کاروائیوں سے متعلق گفت وشنید کرنے کو بھی تیار ہے اور ان کاروائیوں میں سب سے اہم گرفتار شدہ قیدیوں کو رہا کرنا ہے، مرکزی بینک کی طاقت کو تقویت دینا ہے اور حوثیوں کو اس بات کا پابند بنانا ہے کہ اپنے علاقہ کے اند ملک کی آمدنی کو مرکزی بینک کے حوالہ کریں۔

       اسی کے بالمقابل حوثیوں نے ایسے موقف کا اظہار کیا ہے جس کا تعلق مشق سے ہے کیونکہ ان سے قریب سرگرم افراد نے حوثی وفد کے صدر محمد عبد السلام کا ایک بیان حاصل کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ یمن کی عوام سنجیدگی سچائی اور غیر جانب داری پر مشتمل اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ہر کوشش کے ساتھ مثبت طور کھڑی نظر آئی ہے اور ہمیشہ کھڑی رہے گی لیکن حوثیوں کے تابع المسیرہ نامی چینل نے عبد السلام کی گفتگو کو دوسرے انداز سے پیش کیا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 23 صفر 1440 ہجری – 02 نومبر 2018 ء – شمارہ نمبر [14585]

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>