حوثیوں کا نقصان اور حدیدہ و صعدہ میں ان کی واپسی - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
به قلم:
کو: اتوار, 4 نومبر, 2018
0

حوثیوں کا نقصان اور حدیدہ و صعدہ میں ان کی واپسی

کل مارب میں منعقدہ اجلاس میں یمن کے نائب صدر کو دیکھا جا سکتا ہے

تعز: "الشرق الاوسط”

       حوثی میلیشیاؤں کو غیر معمولی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے اور صعدہ وحدیدہ سمیت دیگر میدانوں میں انہیں واپسی اختیار کرنی پڑی ہے اور کل یمن کی فوج نے بتایا کہ انہوں نے یمن کے شمال میں ایران کی طف سے مدد کردہ حوثی میلیشیاؤں کے مرکزی قلعہ صعدہ گورنریٹ میں نئی پیش قدمی حاصل کی ہے اور اسی علاقہ کے پانچ محاذوں پر جنگیں تیز ہو رہی ہیں۔

      جرمن نیوز ایجنسی نے عروبہ کے کمانڈر عبد الکریم عوبل السدعی سے ان کی گفتگو نقل کیا ہے کہ ملاحیذ کے محاذ پر قومی فوج کے ڈٹے ہوئے فورسز نے مران پہاڑی کی چوٹی کی طرف چالس کیلو میٹر سے زیادہ مسافت تک پیش قدمی کی ہے اور بیس گاؤں سے زائد علاقوں کی وادیوں پہاڑوں کو پار کر لیا ہے اور انہوں نے ہر پہاڑی پر اپنے ملک کا پرچم بلند کر دیا ہے اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ قومی فوج کی ٹولیاں اب وادی خلب کے اندر میلیشیاؤں کی ممتاز جگہ مران کے تین تہائی حصوں تک پہنچنے کے لئے تیار ہے۔

      العربیہ نامی چینل نے میدانی ذرائع سے نقلنکیا ہے کہ یہ سب اس وقت ہوا جب قومی فوج نے حدیدہ کے جنوبی محور پر حملہ کیا ہے اور وہاں کی یونیورسیٹی پر اپنا قبضہ مضبوط کر لیا ہے اور اس کاروائی میں میلیشیاؤں کے جنگجو ہلاک ہوئے ہیں اور بڑی تعداد شہر کے داخلی گاؤں کی طرف بھاگی بھی ہے(۔۔۔)

اتوار 25 صفر 1440 ہجری – 04 نومبر 2018 ء – شمارہ نمبر [14587]

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>