ٹرمپ کی طرف سے ایران کو اقتصادی بحران کی دھمکی - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
به قلم:
کو: اتوار, 4 نومبر, 2018
0

ٹرمپ کی طرف سے ایران کو اقتصادی بحران کی دھمکی

کل تہران پر لگائی جانے والی مالی اور تیل کی پابندیوں کے ایک دن قبل منی ایکسچنج کی دوکان کے سامنے کرنسی کی قیمت کا جائزہ لیتے ہوؠے ایک ایرانی شخص کو دیکھا جا سکتا ہے

واشنگٹن: عاطف عبد اللطیف – لندن: "الشرق الاوسط

        امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایرانی کے مالی اور تیل کے دونوں اداروں پر دوبارہ پابندی عائد کرنے سے پہلے پرسو رات ایک بیان صادر کیا ہے جس میں انہوں نے تہران میں انتظامیہ کو اختیار دیا کہ یا تو وہ اپنے منہج کو تبدیل کرے یا اقتصادی بحران کا سامنا کرے۔

        ٹرمپ نے کہا کہ میرا مقصد انتظامیہ کو واضح اختیار پر مجبور کرنا ہے کہ یا تو وہ اپنے تباہ کن رویہ سے باز آجائے یا اقتصادی بحران کے راستہ پر قائم ودائم ہو اور فرانسیسی نیوز ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے اپنے بیان میں پرزور انداز میں کہا کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کی یہ نقل وحرکت ایرانی انتظامیہ کے خلاف ہے نہ کہ اس ایرانی انتظامیہ کے خلاف ہے جو ایک زمانہ دراز سے جھیل رہی ہے۔

       ایران نے یورپی یونین نے مدد کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ ارنا نامی سرکاری نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے یونین کے خارجی پالیسی کے خاتون ذمہ دار فیڈریکا موگرینی اور سویڈن ڈنمارکاور جرمن کے اپنے ہم منصب افراد سے امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے یورپی کاروائیوں کے سلسلہ میں فون پر گفتگو کی ہے اور ایجنسی کے مطابق موگرینی اور یورپی وزراء نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ یورپ کی خاص مالی ادارہ ایران کے ساتھ جوہری پروگرام کو بچانے کے لئے آئندہ دنوں میں سرگرم ہوگا۔(۔۔۔)

اتوار 25 صفر 1440 ہجری – 04 نومبر 2018 ء – شمارہ نمبر [14587]

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>