ناچاقی ختم کرنے کے لئے بارزانی بغداد میں - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعہ, 23 نومبر, 2018
0

ناچاقی ختم کرنے کے لئے بارزانی بغداد میں

دائیں جانب عراقی وزیر اعظم عادل عبد المہدی کو کل بغداد میں کردستانی ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر مسعود بارزانی کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

بغداد: حمزہ مصطفی

       کل کردستان کی ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر مسعود بارزانی میمورنڈم کے بحران کے ایک سال بعد عراق کی وفاقی دار الحکومت سے دو سال کی مستقل علیحدگی کے بعد بغداد پہنچے ہیں۔

      عراقی کردستان علاقہ کے سابق صدر کی حیثیئت بارزانی کا بغداد ایئرپورٹ پر زبردست استقبال کیا گیا جہاں ان کا استقبال کرنے والوں میں پارلیمنٹ کے صدر محمد الحلبوسی، الفتح اتحاد کے رہنماء ہادی العامری، دیگر وزراء اور بڑے ذمہ دار پیش پیش تھے اور اس دورہ کے ساتھ رہنے والے فریقوں نے کہا ہے کہ اس میں چند معاہدے ہوں گے اور چند چیزوں سے تنازل اختیار کیا جائے گا اور کردی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امید یہ کی جا رہی ہے کہ بارزانی دیگر ذمہ داروں سے ملاقات کریں گے اور ان میں شیعہ کے ممتاز رہنماء مقتدی الصدر بھی ہیں۔

     بغداد پہنچنے کے فورا بعد ہی بارزانی نے وزیر اعظم عادل عبد المہدی کے ساتھ ملکر ان بند فائلوں کے سلسلہ میں گفتگو کی جسے ستمبر سنہ 2017ء میں ہونے والے میمورنڈم نے مزید پیچیدہ کر دیا اور اب میں متنازع علاقہ کا مسئلہ ہے اور ان میں سر فہرست کرکوک پیشمرگہ فورسز اور مالی بجٹ کا معاملہ ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 15 ربیع الاول 1440 ہجری – 23 نومبر 2018ء – شمارہ نمبر [14505]

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>