مداخلت کا مقابلہ کرنے کے سلسلہ میں مصر اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: بدھ, 28 نومبر, 2018
0

مداخلت کا مقابلہ کرنے کے سلسلہ میں مصر اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ

کل قرطاج کے محل میں شہزادہ محمد ابن سلمان کا استقبال کرتے ہوئے ٹیونس کے صدر الباجی کو دیکھا جا سکتا ہے

قاہرہ: سوسن ابو حسین ٹیونس: "الشرق الاوسط”

         کل سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد ابن سلمان اور مصری صدر عبد الفتاح السیسی نے عرب کی قومی سلامتی کی حمایت اور علاقہ کے ممالک کے معاملات میں خارجی مداخلت کا مقابلہ کرنے کے سلسلہ میں معاہدہ کیا ہے۔

        شہزادہ محمد ابن سلمان کی طرف سے قاہرہ کا دو دن کا دورہ اختتام پذیر ہوا اور انہوں نے وہاں سے ٹیونس کے سرکاری دورہ کا رخ کیا ہے اور وہ وہاں سدر الباجی کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ سعودی عرب کے ولی عہد نے سعودی عرب اور ٹیونس کے درمیان موجودہ تاریخی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ ٹیونس میں رکے بغیر شمالی افریقہ کا دورہ کرنا ناممکن ہے۔۔۔ ٹیونس کی عوام سعودی عرب کی عوام کے نزدیک بہت ہی عزیز ہیں اور ٹیونس کے صدر نے پرزور انداز میں کہا کہ ریاض کے ساتھ ان کے ملک کے تعلقات تاریخی اور قدیم ہیں اور اس کا سرا اس کے بانی شاہ عبد العزیز ابن عبد الرحمن آل سعود کے دور سے ملتا ہے اور کل شام شہزادہ محمد ابن سلمان نے وہاں سے گروپ 20 کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے اجنٹینا کا سفر کیا ہے۔

         اسی سلسلہ میں ٹیونس کے وزیر خارجہ خمیس الجہیناوی نے الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے تاکید کیا کہ شہزادہ محمد ابن سلمان کی طرف سے ان کے ملک کا دور دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے تھا اور انہوں نے مزید کہا کہ اس دورہ کا جو استقبال کیا گیا ہے اس پتہ چلتا ہے کہ ستر سال پہلے ٹیونس اور سعودی عرب کے درمیان شروع ہونے والے تعلقات کتنے قدیم ہیں کیونکہ اس وقت سعودی عرب نے فرانسیسی سامراج کے خلاف ٹیونس کے قومی ازادی والی تحریک کی سیاسی او مادی دونوں اعتبار سے مدد کیا تھا اور لیڈر الحبیب بورقیبہ کا اپنے یہاں استقبال بھی کیا تھا۔

منگل 20 ربیع الاول 1440 ہجری – 28 نومبر 2018ء – شمارہ نمبر [14510]

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>