جنبلاط کی طرف سے وہاب کے حامیوں کو آگاہی: مختارہ ریڈ لائن ہے
بیروت: کارولین عاکوم
آٹھ آذار شخصیات کے مواقف کے سلسلہ میں لبنان کے اندر ہونے والی سیاسی کشیدگی اپنے انتہاء کو پہنچ چکی ہے اور یہ کشیدگی سابق وزیر وئام وہاب کے ہمنواؤں کے زریعہ قافلہ کو مختارہ کے علاقہ میں پہنچانے کے بعد درزیوں کے درمیان کشیدگی ہو گئی تھی اور مختارہ کا یہ علاقہ سوشلسٹ پارٹی کے صدر سابق نائب ولید جنبلاط کا علاقہ ہے جنہوں نے جواب دیا کہ مختارہ کا علاقہ ریڈ لائن ہے۔
لبنانی فوج نے علاقہ کے سیکورٹی رہنماؤں سے گفتگو کرنے کے بعد دسیوں نوجوانوں کو گرفتار کرکے اس صورت حال پر کنٹرول کرنے کی کوشش کی ہے اور جنبلاط نے فوج کی کوشش کی تعریف کی ہے اور کہا کہ شہرت اور جھوٹ کے یی حملے الجبل نامی علاقہ تک پہنچ چکی ہیں۔
جنبلاط نے مزید کہا کہ میں اس فوج کا شکرگزار ہوں جنہوں نے راستوں کو کھولا اور بدمعاشوں کو گرفتار کیا لیکن میں واضح کر دوں کہ علاقائی میزان کیا ہی ہوں لیکن مختارہ کا علاقہ ریڈ لائن ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 23 ربیع الاول 1440 ہجری – 01 دسمبر 2018ء – شمارہ نمبر [14613]