پیرس انارکی اور آگ میں غرق آب

کل پیرس میں زرد اشاروں کے مظاہرات کے دوران ایک مظاہرہ کرنے والے کو ایک گاڑی میں آگ لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
پیرس: مائکل ابو نجم
کل مظاہرہ کرنے والوں نے زرر اشاروں کی تحریک کے دائرہ میں پیرس کو انارکی اور آگ میں غرق کر دیا جبکہ ایلیزیہ محل اور وزارتی علاقوں سے قریب شانزلیہ کے راستہ میں ہونے والے جھڑپوں میں دس مظاہرین اور پولس اہلکار زخمی ہوئے ہیں اور پولس فورسز نے 250 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔
دنیا کے ایک بہت ہی مشہور راستہ کے اوپر ایک طرف دھواں کا بادل چھایا ہوا تھا جبکہ دوسری طرف پولس فورسز پانی کے پائپوں اور آنسو گیس کے گولے کے ذریعہ مظاہرین کو واپس جانے پر مجبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
ٹیوٹر پر ٹیوٹ کرتے ہوئے فرانس کے وزیر داخلہ کریسٹوف کاسٹانیر نے ان پندرہ سو تخریب کار کے سلسلہ میں مذمت کی ہے جو مشاکل برپا کرنے کے لئے پہنچے تھے۔(۔۔۔)
اتوار 24 ربیع الاول 1440 ہجری – 02 دسمبر 2018ء – شمارہ نمبر [14614]