الزیانی: ایران سے بین الاقوامی قانون کی پابندی کرنے کا مطالبہ ہے - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعہ, 7 دسمبر, 2018
0

الزیانی: ایران سے بین الاقوامی قانون کی پابندی کرنے کا مطالبہ ہے

ریاض: عبد الہادی حبتور

        خلیجی تعاون کونسل کے جنرل سیکریٹری عبد اللطیف الزیانی نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ کی طرف سے لگائی گئی سخت پابندیوں کے نفاذ کے بعد علاقہ کے اندر اپنی سیاسی سرگرمیوں پر نظر ثانی کرے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ ایرانی فائل وہ پہلا مسئلہ ہوگا جس کے سلسلہ میں کل کے بعد اتوار کو ریاض میں منعقد ہونے والے سربراہی کانفرنس میں خلیجی ممالک کے رہنماء گفتگو کریں گے۔

      الزیانی نے "الشرق الاوسط” کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں کہا کہ ایران بہت ہی اہم پڑوسی ملک ہے تعاون کونسل کے ممالک ہمیشہ اسے مضبوط تعلقات قائم کرنے کے سلسلہ میں دعوت دیتے رہے ہیں لیکن افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ وہ کونسل کے ممالک کے معاملات میں مسلسل مداخلت کرتا رہا ہے اور ملک کے امن واستقرار کو پارہ پارہ کرنے کے لئے میلیشیاؤں اور دہشت گرد تنظیموں کی مدد کرتا رہا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اب ایرانی انتظامیہ کے سامنے بین الاقوامی قانون کی پابندی کرنے اور اپنے سیاسی سرگرمیوں میں نظر ثانی کرنے کے علاوہ کوئی چارہ کار نہیں ہے۔

      الزیانی نے پرزور انداز میں کہا کہ خلیجی ممالک کے رہنماء ریاض کے سربراہی اجلاس کے دوران اپنی بڑی توجہ مستقبل اور نوجوانوں کے مسائل پر مرکوز کریں گے اور وہ نوجوانوں کی پریشانیوں ان کی امیدوں اور تمناؤوں کے سلسلہ میں غور وفکر کریں گے اور وہ بین الاقوامی اور علاقائی مختلف کاموں میں نوجوانوں کو شریک کرنے اور انہیں اپنی طرف کھینچنے کے لیے مفید منصوبے اور مختلف پروگرام کا آغاز کرنے اور ہر قسم کی رکاوٹوں کو ختم کرنے کے سلسلہ میں سوچیں گے۔

      الزیانی نے واضح کیا کہ خلیجی ممالک ان چند سالوں میں مختلف قسم کی مشترکہ فائلوں کو مکمل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے اور ان میں سب سے اہم خلیج کی قومی معیشت، خلیج کی مشترکہ مارکیٹ، کسٹم یونین، مانیٹری یونین اور بجلی کا انٹرکنکشن منصوبہ ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ کونسل کے ممالک ایک اہم اسٹریٹیجک ترقی کے منصوبہ کو مکمل کرنے میں مشغول ہیں اور یہ منصوبہ ایسی ٹرین لائن بچھانے کا منصوبہ ہے جو کونسل کے ممالک کو ایک ساتھ جوڑ دے گی اور اس کا آغاز مسقط سے لے کر کویت تک ہوگا جس کی مسافت 2200 کیلو میٹر ہے۔

جمعہ 29 ربیع الاول 1440 ہجری – 07 دسمبر 2018ء – شمارہ نمبر [14619]

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>