نفق کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے بیروت میں امریکی وفد - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعہ, 11 جنوری, 2019
0

نفق کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے بیروت میں امریکی وفد

ڈیوڈ ہیل کو دیکھا جا سکتا ہے

بیروت: نذیر رضا

       یہ بات طے ہے کہ سیاسی امور کے امریکی وزیر خارجہ کے وکیل اگلے اتوار کے دن بیروت کا دورہ کریں گے جہاں وہ لبنان کے ذمہ داروں کے ساتھ ملاقات کریں گے اور اس بات کی تاکید کریں گے کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ لبنانی حکومت اور قانونی سیکورٹی ادارے کی مدد کرے گا اور نفق کے مسئلہ کے بعد جنوبی سرحد پر ہونے والی کشیدگی کو دور کرے گا اور مزید اس بات کے سلسلہ میں تصدیق کی کہ لبنان کے فریق علاقائی تنازعات میں اپنے آپ کو دور رکھنے کی پالیسی پر کاربند رہیں گے۔

       اسرائیل نے امریکی وزارت خارجہ کے ایک بڑے ذمہ دار کی طرف سے ہونے والے دورہ کے بارے میں کہا کہ یہ دورہ سرحد کے تیرہ علاقہ میں اسرایل کے ساتھ ہونے والے زمینی سرحد کے تنازعہ کے سایہ میں لبنان کے ساتھ متنازعہ سرحدی علاقہ میں از سر نو سرحدی دیوار بنانے کے لئے ہے اور اس کے علاوہ سمندری سرحد کے نقشہ کے سلسلہ میں بھی تنازعہ ہے۔

        لبنان کے میڈیا کی قومی ایجنسی نے بتایا کہ کل اسرائیلی فورسز نے کھودنے اور سمنٹ کے بلاک کو جوڑنے کا کام از سر نو شروع کر دیا ہے۔

       ملک کے صدر جمہوریہ محل کے ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو بتایا کہ فطری بات ہے کہ ہیل جنوب میں کشیدگی ہونے کی حالت میں لبنانی موقف کے سلسلہ میں وضاحت کو سنیں گے اور اس میں اشارہ اسرائیل کی طرف سے ہونے والی خلاف ورزیوں کی طرف ہے۔

       کل بیروت میں محل میں صدر جمہوریہ مائکل عون کی صدارت میں جنوب میں ہونے والی کشیدگی اور خلاف ورزیوں کے سلسلہ میں گفتگو کرنے کے لئے وزارت دفاع کی اعلی کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ہے۔

      کاموں کو انجام دینے والی حکومت میں دیہی علاقہ اور وزیر داخلہ نہاد المنشوق صدر جمہوریہ کے محل پہنچتے ہوئے کہا کہ وزارت دفاع کی اعلی کمیٹی کے انعقاد کا سبب اسرائیل کی طرف سے ہونے والی موجودہ زیادتیاں ہیں۔

جمعہ 05 جمادی الاول 1440 ہجری – 11 جنوری 2019ء – شمارہ نمبر [14654]

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>