حریری کی طرف سے اپنی حکومت کا اعلان اور فنڈنگ اصلاحات کے ساتھ مربوط

کل بیروت میں اپنی حکومت کا اعلان کرتے ہوئے حریری کو دیکھا جا سکتا ہے
بیروت: کارولین عاکوم
کل سعد الحریری کی صدارت میں لبنان کی نئی حکومت بنانے والی کمیٹی نے نو ماہ تاک چلنے والے اس جدال کے بعد جس میں سیاسی پارٹیوں نے ایک دوسرے پر الزام لگایا اور رکاوٹیں پیدا کی لیکن اخیر میں کمیٹی نے تیس وزیر پر مشتمل حکومت کا اعلان کر دیا ہے۔
اس کمیٹی کی طرف بنائے جانے والی حکومت میں وزیر صحت کا انتخاب حزب اللہ کی طرف سے ہوا ہے جبکہ اس پارٹی کے کسی فرد کو انتخاب کرنے کی صورت میں امریکہ کی طرف سے ویٹو پاور استعمال کرنے کی معلومات ملی تھی جبکہ دوسری طرف اچانک اطلاع یہ ملی کہ حریری نے وزارت داخلہ میں ریا الحسن نامی اس خاتون کا انتخاب ہے جو پہلے وزیر مال اور المستقبل پارٹی کی ایک رہنماء تھیں اور اس طرح وزراء کی اس نئی کمیٹی میں یہ چوتھی خاتون ہیں۔
حریری کے اس تیسری حکومت میں سترہ نئے چہرے ہیں جبکہ نو وزیر سابقہ حکومت کے ہیں اور سابقہ چار وزیر کو دوبارہ وزیر بنایا گیا یے اور ان کے نام الیاس ابو صعب ریا الحسن اکرم شہیب اور وائل ابو فاعور ہیں۔
حکومت کا اعلان ہونے کے بعد حریر نے اپنی بات پیش کی جس میں انہوں نے اہل لبنان سے تاخیر ہونے پر معذرت کی درخواست کی اور اعلان کیا کہ کیبنٹ کا پہلا اجلاس آئندہ ہفتہ کے دن ہوگا اور یہ بھی کہا کہ مشکلات کو حل کرنے کا اب وقت ختم ہو چکا ہے اور اب کام میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی۔(۔۔۔)
جمعہ 23 جمادی الاول 1440 ہجری – 01 فروری 2019ء – شمارہ نمبر [14675]