عراقی حکومت میں فیاض کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے ایک اقدام
بغداد: حمزہ مصطفی
باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بیروت میں ایک اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں عراق کے سائرون اتحاد کے لیڈر مقتدی الصدر حزب اللہ کے لیڈر حسن نصر اللہ ایران کے قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی حاضر ہوئے تھے اور اس اجلاس کے دوران قاسم سلیمانی نے الصدر اور ان کے ان مخالف کے درمیان صلح کرایا جن میں فتح نامی اتحاد کے لیڈر ہادی العامری ہیں اور یہ اختلاف عادل عبد المہدی کی حکومت میں وزارت داخلہ کی پوسٹ فالح الفیاض کو ملنے کی وجہ سے ہوا ہے اور اسی معاملہ کی تائید العامری نے کی تھی اور اس کی مخالفت الصدر نے کی تھی۔
ایرانی کی نگرانی کرنے کے لئے عراق کے مغرب میں عین الاسد نامی ایئربیس امریکی فوج کی بقاء کے سلسلہ میں دئے جانے والی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے موجودہ بیان کے بعد سائرون اور فتح اتحاد نے اپنے موقف کو منظم کرنے کے لئے بغداد میں ایک اجلاس منعقد کیا ہے۔
اسی دوران الصدر کے حامیوں نے بیروت میں منعقد ہونے والے اجلاس کے خبروں کی نفی کی ہے کیونکہ بغداد میں سیاسی نگرانوں نے فتح اور سائرون کے درمیان ہونے والے اس اجلاس کو جس کا بڑا عنوان عراق میں امریکی فوج کی بقاء کے سلسلہ میں اپنے موقف کو قریب کرنا تھا اور بیروت کے پیچیدہ اجلاس کو ایک دوسرے سے مربوط کیا ہے۔
بدھ 01 جمادی الآخر 1440 ہجری – 06 فروری 2019ء – شمارہ نمبر [14680]