کراکاس کے دو فقیر اور مالدار حصہ کی وجہ سے بحران میں کمی - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعرات, 7 فروری, 2019
0

کراکاس کے دو فقیر اور مالدار حصہ کی وجہ سے بحران میں کمی

فنزویلی فوج کی طرف سے امریکہ اور کینڈا کے امداد کو نہ پہنچنے کے لئے کولمبیا کو فنزویلا سے جوڑنے والے ٹینڈیٹاس نامی پل کو بند دیکھا جا سکتا ہے

کراکاس: شوقی الریس

         فنزویلا کی دار الحکومت کراکاس کی طرف آنے والا ہر شخص بآسانی یہ سمجھ سکتا ہے کہ یہ علاقہ دو حصوں میں تقسیم ہو چکا ہے، ایک حصہ شہر کا مشرقی علاقہ ہے جہاں مالدار علاقہ کے لوگ زندگی گزار رہے ہیں اور دوسرا علاقہ مغربی علاقہ ہے جہاں وہ لوگ زندگی گزار رہے ہیں جن کو ہر ماہ انتظامیہ کی طرف سے تقسیم کردہ کھانے پینے کے کارٹون کے پہنچنے کا انتظار ہوتا ہے اور اس تقسیم کی وجہ سے بڑی حد تک ملک کا یہ بحران کم ہوا ہے۔

        یہاں آنے ولا یہ محسوس کر سکتا ہے کہ ابھی اہل فنزویلا کے لئے سب اہم بات یہ ہے کہ صدر نیکالوس ماڈورو نے بحران کو حل کرنے کے لئے فادر واٹیکن سے ثالثی کا مطالبہ کیا ہے اور یاد رہنا چاہئے کہ فادر جب ارجنٹینیا میں پادری تھے تو انہوں نے اس آزادی کے نظریہ والوں کے ساتھ رحم وکرم کا معاملہ کیا تھا جس آزادی سے جانے والے لیڈر ہوگو شاویز نے اپنے سماجی بغاوت کے اعتقاد کے بنیادی امور کو حاصل کیا تھا۔

         جہاں تک دوسرے معاملہ کی بات ہے تو وہ ایسا اجلاس ہے جو اوروگوائی کی دار الحکومت مونٹیویڈیو میں آج جمعرات کے دن منعقد ہوگا اور اس میں فنزویلا بحران کے سلسلہ میں سیاسی حل تلاش کرنے کے مقصد سے یورپ یونین کے بعض اراکین ممالک اور مکسیک کی شرکت ہوگی۔

       ان واقعات کے پیش نظر پارلیمنٹ نے ایجنسی کے ذریعہ اپنے صدر ہونے کا اعلان کرنے والے خوان گوائڈو کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد کیا ہے اور اس میں ایک فیصلہ کیا گیا ہے کہ عوام کی پریشانی کو طول دینے والی ہر قسم کی گفتگو یا رابطہ کا بائکاٹ کیا جائے گا اور ظاہر ہے کہ اس فیصلہ میں مونٹیویڈیو کے اجلاس کی طرف اشارہ ہے۔

جمعرات 02 جمادی الآخر 1440 ہجری – 07 فروری 2019ء – شمارہ نمبر [14681]

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>