ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے نفاذ کے بعد وارسو کانفرنس - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعرات, 14 فروری, 2019
0

ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے نفاذ کے بعد وارسو کانفرنس

وارسو: کمیل الطویل ۔ واشنگٹن: معاذ العمری وایلی یوسف    

        کل وارسو میں ایک طرف مشرق وسطی کے اندر امن وسلامتی کو فروغ دینے کے لئے وزارتی کانفرنس کے کام شروع ہو چکے ہیں تو دوسری طرف علاقہ کے اندر ایران کی پالیسیوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلہ میں علاقائی اور بین الاقوامی دباؤ واضح نظر آرہی ہے اور امریکہ نے بھی فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن وسلامتی کے سلسلہ میں کی جانے والے کوششوں کا اعلان کر دیا ہے۔

       کانفرنس کے کام تہران کے خلاف نئی پابندیوں کے بعد شروع ہو چکے ہیں کیونکہ امریکی حکومت نے امریکی فضائی ہتھیار کے سلسلہ میں سابقہ خاتون آفیسر مونیکا ویٹ نامی پر ایران کے مفاد میں جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور اسی طرح امریکی حکومت نے چار ایرانیوں پر دیگر الزامات لگائے ہیں اور کہا کہ یہ لوگ الکٹرانک حملوں میں ملوث ہیں۔

       امریکی حکومت نے دو ایسی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہے جن کا ہیڈکوارٹر ایران میں ہے اور وہ نیۏ ہورائزون نامی کمپنی اور نیٹ بیجارڈ سموت نامی کمپنی ہے اور اسی طرح ان دونوں کمپنیوں کے افراد پر بھی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

      وارسو کے کانفرنس میں نگاہیں اس بات پر لگی ہیں کہ آج امریکہ ایران سے متعلق اعلان کرے گا کہ ایران یورپ سے کتنا دور اور کتنا قریب ہے۔

      اس کانفرنس میں روس اور چین شریک نہیں ہوئے اور جرمن اور فرانس جیسے ممالک کی بھی شرکت نہیں ہوئی لہذا اس سے یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ ایران کے ساتھ معاملہ کرنے کے سلسلہ میں بین الاقوامی سماج منقسم ہے۔

     امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ناثان ٹک نے بتایا کہ اس کانفرنس میں مشرق وسطی کی چیلنجز کے سلسلہ میں گفت وشنید کی جائے گی کیونکہ وہاں انسانی بحران کے ساتھ ساتھ ہتھیار بھی فروخت یو رہے ہیں اور دہشت گردی کے معاملہ کے ساتھ توانائی کی امن وسلامتی بھی نشانہ پر ہے اور سماج نے یہ بھی بتایا کہ یہ ایک تاریخی واقعہ ہے۔

جمعرات 09 جمادی الآخر 1440 ہجری – 14 فروری 2019ء – شمارہ نمبر [14688]

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>